ETV Bharat / bharat

Hate Speech In Mumbai ممبئی میں امن وامان کی ذمہ داری محکمہ پولیس کی، پولیس کمشنر وویک پھنسالکر - پولیس کمشنر وویک پھنسالکر کا بیان

سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی کی قیادت میں ایک وفد کو پولیس کمشنر وویک پھنسالکر نے یقید دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری محکمہ پولیس کی ہے اور شرپسند عناصرکو بخشا نہیں جائےگا۔

ممبئی میں امن وامان کی ذمہ داری محکمہ پولیس کی، پولیس کمشنر وویک پھنسالکر

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 10:30 PM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں پولیس کمشنر وویک پھنسالکر نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری محکمہ پولیس کی ہے اور شرپسند عناصرکو بخشا نہیں جائیگا۔ دراصل سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی کی قیادت میں ایک وفد نے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات کی تھی۔

سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے متعدد افراد کے ہمراہ کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں 29 جنوری کو شیواجی پارک میں ہوئے ہندو جن اکروش ریلی میں ہوئی اشتعال انگیزی کی جانب توجہ مبذول کروائی اورمطالبہ کیا کہ تلنگانہ ایم ایل اے ٹی راجہ کی اشتعال انگیزی کا سخت نوٹس لیکر قانونی کاروائی کی جائے۔ اس ضمن میں انہیں ایک خط بھی دیا گیا جس میں شرانگیزی کی تفصیلات درج تھی۔ ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ کا حوالہ دیگر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

حسین دلوائی نے شہر کی امن وامان صورتحال کی ستائش کی۔ وہیں انہوں نے شیواجی پارک میں ہوئے ہندو جن اکروش ریلی میں ایم ایل اے کے نفرت انگیز تقریر پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب جہاد کے بے بنیاد الزام لگا کر ان ریاست کے پُر امن شہریوں کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس کے خلاف سخت کارروائی ہونا ضروری ہے۔ اس موقع پر سابق کارپقریٹر سفیان و نو،سلیم الوارے اور ععفان پٹیل بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Mumbai Police ممبی پولیس نے مسلم خاتون کے 15 لاکھ روپئے واپس دلائے

سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے اپنی بات رکھتے ہوئے کمشنر کو بتایا کہ ممبئی جیسے بین الاقوامی اہمیت کے حامل شہر میں اس طرح کی ریلی اور کشیدگی پھیلانے والی تقریروں خصوصاً شیواجی مہاراج کا نام لیکر کی گئی تقریروں سے شہر اور ریاست کا ماحول بھی خراب ہو سکتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی بھی ہوتی ہے۔ جبکہ یہ بات سبھی جانتے ہیں شیواجی مہاراج تمام مذاہب خصوصاً مسلمانوں کو ساتھ لیکر ایک مثالی حکمران کی طرح اپنی حکومت چلاتے تھے اور تمام مذاہب کے لوگوں کی خوب عزت کرتے تھے۔ پولیس کمشنرنے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.