سرینگر: کشمیر کے صوبائی کمشنر پی کے پولے نے کہا کہ حکومت شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایشیا کی مشہور وُلر جھیل کے آس پاس بغیر موٹر کے 'سیرگاہ' تیار کرنے جا رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کے زیر اہتمام ولر فیسٹیول کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی کے پولے نے کہا کہ جھیل کے اردگرد خوبصورت نان موٹر ایبل 'سیرگاہ' تیار کی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو یہاں ولر جھیل کی طرف راغب کیا جائے۔Resort Will Developed Around Wullar Lake
مزید پڑھیں:۔ کشمیر: وُلر جھیل سے 20 لاکھ درختوں کو کاٹنے کا منصوبہ
اس موقع پر پی کے پولے نے کہا کہ 'اُڑیسہ کی چلیکا جھیل سیاحت کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے لیکن وُلر جھیل حیاتیاتی تنوع، قدرتی حسن اور قدرتی وسائل کے لحاظ سے اس سے زیادہ خوبصورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں دسمبر 2019 کے بعد سیاحوں کی غیر معمولی آمد دیکھی جارہی ہے جبکہ رواں برس اب تک تقریباً 20 لاکھ سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی۔