ETV Bharat / bharat

Telangana State Waqf Board تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او کو ہٹانے کی قرارداد منظور

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 9:17 AM IST

Updated : Oct 21, 2022, 9:31 AM IST

تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ نے ایک اجلاس طلب کیا، جس میں موجود تمام اراکین نے متفقہ طور پر وقف بورڈ کے جیف ایگزیکٹیو افسر کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ Telangana State Waqf Board

تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او کو ہٹانے کی قرارداد منظور

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ نے جمعرات کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہنواز قاسم کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے کی ایک قرارداد کو منظور کی اور مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ایک کل وقتی سی ای او کی تقرری کو یقینی بنائے۔ شاہنواز قاسم ایک انڈین پولیس سروس افسر ہیں اور وہ اسٹیٹ وقف بورڈ میں سی ای او کے طور پر کام کر رہے تھے۔ تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ (ٹی ایس ڈبلیو بی) کے چیئرمین مسیح اللہ خان کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو بورڈ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خواجہ معین الدین انچارج سی ای او کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ایک کل وقتی سی ای او کا تقرر کرے تاکہ بورڈ کے ہموار کام کو یقینی بنایا جا سکے۔ وہیں شاہنواز قاسم نے اجلاس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کا اجلاس غیرقانونی طور پر منعقد کیا گیا ہے کیونکہ مذکروہ اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں ان سے اجازت نہیں لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کا کئی مہینوں کے بعد اجلاس منعقد

ٹی ایس ڈبلیو بی کے ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کے کچھ اراکین اور شاہنواز قاسم کے درمیان وقتاََ فوقتاََ اختلاف ہو جاتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بورڈ نے گذشتہ کئی مہینوں سے ایک کل وقتی سی ای او کی ضرورت محسوس کی تھی۔ بورڈ سی ای او سے مزید وقت چاہتا تھا۔ شاہنواز قاسم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بورڈ کی میٹنگ بلانے کی اجازت مانگی لیکن اس سے پہلے کہ کوئی جواب آتا، میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں موجود تمام اراکین نے متفقہ طور پر وقف بورڈ کے جیف ایگزیکٹیو افسر کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ وقف بورڈ کے اجلاس میں مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا سید نثار حسین حیدر آغا، محترمہ یاسمین باشاہ شیخ آئی اے ایس، جناب محمد فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل، کوثر محی الدین رکن اسمبلی، ذاکر حسین جاوید موجود تھے۔

Last Updated : Oct 21, 2022, 9:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.