ETV Bharat / bharat

Republic Day یوم جمہوریہ آئین میں درج اقدار کا جشن ہے، دھنکھڑ - نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ آئین میں درج اقدار کا جشن ہے۔ یہ آزادی کے جنگجوؤں اور گمنام ہیروز کے تعاون کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 26, 2023, 12:16 PM IST

نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے جمعرات کو کہا کہ یوم جمہوریہ آئین میں درج اقدار کا جشن ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں دھنکھڑ نے کہا کہ یوم جمہوریہ آئین اور اس میں درج تہذیبی اقدار پر یقین کا جشن ہے۔ یہ آزادی کے جنگجوؤں اور گمنام ہیروز کے تعاون کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے جن کی قربانیوں نے جمہوریہ ہند کی بنیاد رکھی ہے۔ اس موقع پر، آئیے ہم اپنی کامیابیوں کو یاد کریں اور قوم کی تعمیر کی کوششوں کے لیے نئے جوش کے ساتھ خود کو وقف کریں۔

سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا بھارت تمام شعبوں میں عالمی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو اپنی بھرپور ثقافتی اقدار اور ورثے کے تنوع کا تحفظ کرتے ہوئے جمہوریہ کے بانیوں کے نظریات پر پورا اترتے ہوئے مساوات پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے۔ نائیڈو نے کہا، 'بھارت کے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم وطنوں کو میری نیک خواہشات۔ اس تاریخی دن پر، آئیے ہم لاتعداد مشہور اور غیر معروف آزادی پسند جنگجوؤں کی قربانیوں اور اپنے خوابوں کے بھارت کی تعمیر کے لیے ان کی کوششوں کو یاد کریں۔

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی پسندوں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے متحد ہو کر آگے بڑھنے کی خواہش کی۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، 'یوم جمہوریہ کی بہت سی نیک خواہشات۔ اس بارکا یہ موقع اس لیے بھی خاص ہے کہ ہم اسے آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران منا رہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم ملک کے عظیم آزادی پسندوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھیں۔ ملک آج اپنا 74 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Republic Day مرمو، دھنکڑ، مودی اور کیجریوال سمیت مختلف اعلیٰ رہنماؤں نے یوم جمہوریہ پر باشندگان وطن کو مبارکباد دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.