ETV Bharat / bharat

Hasan Kamal on Urdu newspapers اشتہارات پر انحصار اردو اخبارات کے لیے رکاوٹ ، حسن کمال - مغربی بنگال میں اردو اخبارات کی حالت

بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان اور صحافی سوپن داس گپتا نے کہا کہ مغربی بنگال میں اردو اخبارات کی حالت اتنی حوصلہ افزا نہیں ہے بلکہ ریاست کے دارالحکومت کولکتہ میں اردو اخبارات اپنی بقا کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔Former BJP MP Swapan Dasgupta on Urdu newspapers

اشتہارات پر انحصار اردو اخبارات کے لیے رکاوٹ ہیں، حسن کمال

author img

By

Published : Nov 13, 2022, 5:26 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اردو صحافت پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کانفرنس کا انعقاد بھارت میں اردو صحافت کے دو سو برس مکمل ہونے کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے عملی صحافت اور میڈیا اسٹڈیز سے وابستہ سرکردہ شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے اردو صحافت کے ماضی، حال اور مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کلیدی خطبہ دیتے ہوئے اردو کے سینئر صحافی حسن کمال نے کہا کہ فنڈنگ، انفراسٹرکچر، عملہ اور خاص طور پر ایک چھوٹے سے اردو اخبار کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کی ضرورت اکثر اردو اخبارات شروع کرنے کے خواہاں کاروباری افراد کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے۔ Reliance on advertisements is a hindrance for Urdu newspapers says Hasan Kamal

انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ ایک چھوٹے سے اردو اخبار کو چلانے کے لیے بھی ہر سال کم از کم ایک کروڑ روپے درکار ہوتے ہیں اور اسی لئے اخبارات آمدنی کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو اخبارات کو نجی اداروں کی جانب سے خاطر خواہ اشتہارات نہیں مل پاتے ہیں جس کے نتیجے میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اشتہارات پر زیادہ انحصار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کرنے کے لئے اردو میڈیا کو ڈیجیٹل میڈیم کو اپنانا چاہیے جہاں بڑے پیمانے پر فنڈنگ اور انفراسٹرکچر کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان اور صحافی سوپن داس گپتا نے کہا کہ مغربی بنگال میں اردو اخبارات کی حالت اتنی حوصلہ افزا نہیں ہے جہاں ریاست کے دارالحکومت کولکتہ میں اردو اخبارات اپنی بقا کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Urdu Journalism Conference مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اردو صحافت پر سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس

انہوں نے کہا کہ کولکتہ میں شروع ہونے والے پہلے اردو، ہندی اور فارسی اخبارات کے باوجود آج وہاں مٹھی بھر اردو اخبارات اپنی بقا کی جد وجہد کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب اخبارات قائم ہوئے تو کولکتہ برطانوی ہندوستان کا دارالحکومت تھا لیکن اب یہ ایک ایسے شہر میں تبدیل ہو چکا ہے جو اپنی میٹرو کی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو صحافت کو پھلنے پھولنے کے لیے دو ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔ پہلے اردو کو ایک ادبی زبان کے طور پر محفوظ کرنا ہے۔ دوسرا اردو صحافت کو محفوظ کرنا ہے جو زبانی روایت میں ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی اور آئی آئی ایم سی دہلی کے ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ کئی دوسرے ممالک میں بھارتی زبانیں اور اخبارات پڑھے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل میڈیم آن کے ساتھ کسی زبان کو پڑھے بغیر حقیقت میں سن اور سمجھ سکتے ہیں۔ "اب ہمارے پاس آواز اور مقامی زبان کی طاقت ہے۔ ہمارے اخبارات پوری دنیا میں پڑھے جا رہے ہیں اور ڈیجیٹل میڈیا نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.