حیدرآباد کے علماء و اسلامک اسکالر نے ایک پریس کانفرنس Press Conference of Hyderabad Ulema and Islamic Scholars کر کے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کرنے پر سعودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
علما نے سعودی حکومت کی کارروائی کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سعودی عرب کی اس کارروائی سے دیگر ممالک میں بھی اس قسم کے اقدامات کے لیے جرأت بڑھ سکتی ہے، جو کسی بھی طور سے ٹھیک نہیں ہوگا۔ مملکت سعودی عربیہ کو اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔
اس موقع پر اہلحدیث کے عالم دین عبدالرحیم خرم جامعی نے کہا کہ حکومت سعودی عرب نے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کی ہے، جس کی وجہ بھارت کی شدت پسند ہندو تنظیمیں مسلمانوں کو نشانہ بن سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Saudi Arabia bans Tablighi Jamaat: سعودی عرب میں تبلیغی جماعت اور دعویٰ گروپ پر پابندی
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اپنی بادشاہت کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام کررہی ہے۔ سعودی حکومت ابھی تک سلفی کے کئی علماء اور حق گوئی بیان کرنے والوں کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ تمام علماء نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تبلیغی جماعت پر پابندی کو برخاست کریں۔
اس پریس کانفرنس میں مولانا مفتی عبدالرحیم خرم جامعی، مولانا تجمیل قاسمی، مجاہد ہاشمی، پروفیسر انور خان، موجود تھے