ETV Bharat / bharat

PM Modi In Himachal ہماچل کے لیے تیز رفتار ترقی اور مستحکم حکومت ضروری، مودی

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 9:28 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جھوٹے وعدے کرنا، جھوٹی ضمانت دینا کانگریس کی پرانی ترکیب رہی ہے۔ کانگریس کس طرح کسانوں کے قرض معافی کے نام پر جھوٹ بولتی رہی ہے ، اس کا بھی پورا ملک گواہ رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس بار ہماچل پردیش کے انتخابات بہت خاص ہیں۔ اس بار 12 نومبر کو ہونے والا ایک ایک ووٹ ریاست کے اگلے 25 برسوں کے لیے ترقی کا سفر طے کرے گا۔PM Modi In Himachal

Etv Bharat
Etv Bharat

شملہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جھوٹے وعدے کرنا، جھوٹی ضمانت دینا کانگریس کی پرانی ترکیب رہی ہے۔ کانگریس کس طرح کسانوں کے قرض معافی کے نام پر جھوٹ بولتی رہی ہے ، اس کا بھی پورا ملک گواہ رہا ہے۔PM Modi In Himachal

مودی نے کہا کہ جب دہلی اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کی حکومت تھی تو کام تیز رفتاری سے چل رہے تھے، لیکن جیسے ہی پانچ اس کے، پانچ اس کے چکر میں پڑگئے اور کانگریس والے واپس آئے، تمام کام رک گیا. ہماچل پردیش میں تیز ترقی ضروری ہے، مستحکم حکومت ضروری ہے۔مودی پنجاب میں بیاس ڈیرہ کا دورہ کرتے ہوئے آج ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے سندر نگر میں وجے سنکلپ ریلی میں پہنچے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس بار ہماچل پردیش کے انتخابات بہت خاص ہیں۔ اس بار 12 نومبر کو ہونے والا ایک ایک ووٹ ریاست کے اگلے 25 برسوں کے لیے ترقی کا سفر طے کرے گا۔ امرت کال کے ان برسوں میں ہماچل پردیش میں تیز رفتار ترقی ضروری ہے، مستحکم حکومت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، 'مجھے خوشی ہے کہ ہماچل کے لوگ، یہاں کے نوجوان، یہاں کی مائیں اور بہنیں اس بات کو اچھی طرح سمجھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی حکومت کی مضبوط واپسی کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی جو عزم کرتی ہے، وہ اسے پورا کرکے دکھاتی ہے۔ بی جے پی نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کا فیصلہ کیا، اسے ثابت کر دیا۔ بی جے پی نے رام مندر بنانے کا عزم کیا، آج اجودھیا میں ایسا عظیم الشان رام مندر بن رہا ہے۔ کانگریس کا سچ یہ ہے کہ جس منشور پر اس نے 2012 میں الیکشن جیتا، اس میں انہوں نے وعدے کیے، ایک کام بھی نہیں کیا۔ جبکہ بی جے پی کی پہچان یہ ہے کہ ہم جو کہتے ہیں اسے پورا کرنے میں دن رات لگا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک کا پہلا گھپلہ دفاعی شعبے میں کانگریس نے ہی کیا تھا۔ تب سے لے کر جب تک کانگریس کی حکومت رہی، تب تک اس نے دفاعی سودوں میں بہت زیادہ دلالی کھائی۔ کانگریس نے دلالی لے کر بہت سی ماؤں بہنوں کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ کانگریس کبھی نہیں چاہتی تھی کہ ملک دفاعی ساز و سامان کے معاملے میں خود کفیل ہو۔ کانگریس 40 سال سے ملک کے فوجیوں سے 'ون رینک ون پنشن' کا وعدہ کر رہی تھی، لیکن اتنے برسوں سے مرکز میں کانگریس کی حکومت ہونے کے باوجود اس نے کچھ نہیں کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ہندوستان خود انحصاری کی مہم چلا رہا ہے۔ اپنے ہتھیار خود بنانے پرزور دے رہا ہے۔ کانگریس ہمیشہ سے نہ صرف ملک کے دفاع بلکہ ملک کی ترقی کی بھی مخالفت کرتی رہی ہے۔ پچھلے ڈھائی برسوں میں ہماچل پردیش کے لوگوں نے دنیا کی اتنی بڑی وبا کا مقابلہ کیا ہے۔ ہماچل پردیش بی جے پی حکومت کے تحت ہماچل پردیش نے ملک میں سب سے پہلے 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Himachal Assembly Election 2022 ہماچل کے سولن میں پی ایم مودی کی ریلی آج
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.