ETV Bharat / bharat

رام رحیم سمیت 5 مجرم قرار، 12 اکتوبر کو سزا کا اعلان - سی بی آئی کورٹ

رنجیت قتل معاملے میں سی بی آئی کورٹ نے رام رحیم سمیت پانچ ملزمان کو مجرم قرار دیا ہے، جن میں سے ایک ملزم کی پہلے ہی موت ہو چکی ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت 12 اکتوبر کو تمام مجرموں کی سزا کا اعلان کرے گی۔

Ranjeet murder case five people convicted including Ram Rahim
رام رحیم سمیت 5 مجرم قرار، 12 اکتوبر کو ہوگا سزا کا اعلان
author img

By

Published : Oct 8, 2021, 12:16 PM IST

رام رحیم پر چل رہے رنجیت قتل کیس میں سی بی آئی عدالت نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ سناریا جیل میں بند رام رحیم سمیت پانچ ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے، جن میں سے ایک ملزم کی پہلے ہی موت ہو چکی ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت 12 اکتوبر کو تمام مجرموں کی سزا کا اعلان کرے گی۔ اس کے ساتھ رام رحیم، کرشنلال، جسویر، سبدل اور اوتار بھی ملزم ہیں۔

غور طلب ہے کہ رنجیت سنگھ قتل کیس میں گرمیت رام رحیم پر قتل کی سازش کا الزام ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران ملزم اوتار، جسویر اور سبدِل عدالت میں موجود تھے اور دفاعی وکیل نے حتمی دلائل کی تمام دستاویزات سی بی آئی عدالت میں جمع کرائی تھیں۔ عدالت نے سی بی آئی سے کہا کہ وہ اس پر دلیل دیں، لیکن تحقیقاتی ایجنسی نے دلیل نہیں دی۔ سی بی آئی عدالت نے کیس کو 26 اگست تک محفوظ کر لیا تھا۔ لیکن پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے اس کیس کے فیصلے کو 27 اگست تک روک دیا تھا۔ یہ پابندی اب تک جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رام رحیم کی پیرول عرضی مسترد

واضح رہے کہ رنجیت قتل کیس 2002 کا ہے اور 2003 میں یہ کیس سی بی آئی کے پاس آیا۔ اس کیس میں کل 6 ملزم ہیں جن میں سے ایک ملزم کا نام سبدِل، دوسرے کا نام جسویر، تیسرے کا نام اوتار، چوتھے کا نام اندریسین ہے۔ جن کی عمر تقریباً 87 سال ہے، جو حاضری معافی پر ہیں۔ پانچویں ملزم کا نام کرشنا ہے جو صحافی رام چندر چھترپتی قتل کیس میں سزا کاٹ رہا ہے اور چھٹا ملزم گُرمیت رام رحیم ہے جو صحافی رام چندر چھترپتی قتل کیس اور سادھوی جنسی زیادتی کیس میں سزا کاٹ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.