ETV Bharat / bharat

Prophet Remarks Row: رانچی تشدد میں ہلاک ہونے والے مدثر نے دسویں جماعت میں فرسٹ ڈویژن حاصل کیا - رانچی میں گستاخ رسول کے خلاف مظاہرہ

رانچی تشدد کے دوران پولیس کی گولی سے ہلاک ہونے والے محمد مدثر نے دسویں جماعت میں فرسٹ ڈویژن کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے امتحانات میں 66.6 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔ Boy killed in Ranchi violence scores 66.6% in class 10 boards

رانچی تشدد میں ہلاک ہونے والے مدثر نے دسویں جماعت میں فرسٹ ڈویژن حاصل کیا

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 9:59 AM IST

Updated : Jun 22, 2022, 11:51 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے رانچی شہر میں 10 جون کو گستاخ رسول کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا جس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد مدثر اور محمد ساحل کو مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ جھارکھنڈ میں بورڈ امتحانات کے نتائج آگئے ہیں جس میں متوفی محمد مدثر نے فرسٹ ڈویژن کے ساتھ امتحان پاس کیا ہے۔ انہوں نے امتحانات میں 66.6 فیصد نمبرات حاصل کیے، جن کے نتائج کا اعلان ان کی موت کے 11 دن بعد جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل نے کیا۔ ranchi violence : Mudassir gets first division in his 10th class exams

تاہم دس دن گزر جانے کے باوجود پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ متوفی کے اہل خانہ کی مسلسل کوششوں کے باوجود انہوں نے ایف آئی آر بھی درج نہیں کرائی۔ دو دن قبل آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے ان کے قتل کے سلسلے میں ریاست کی حکمران جماعت جے ایم ایم اور بی جے پی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

آپ کو بتا دیں کہ 10 جون کو رانچی میں بعد نماز جمعہ ایک پر امن احتجاج کا اہتمام کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ الزام ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کئی افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اس فائرنگ میں محمد مدثر کیفی اور محمد ساحل نام کے دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے رانچی تشدد معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 22 نامزد اور سینکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Prophet Remark Row: توہین رسالت معاملہ میں ملک و بیرون میں کیا کچھ ہوا؟

Last Updated : Jun 22, 2022, 11:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.