حیدرآباد: گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ذریعہ دنیا کے سب سے بڑے فلمی شہر کے طور پر تسلیم شدہ راموجی فلم سٹی نے خواتین کے لیے ایک منفرد خصوصی تقریب کا آغاز کیا ہے۔ فلم سٹی کے ایک ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ راموجی فلم سٹی ایک مارچ سے 31 مارچ تک خواتین کے لئے ایک اسپیشل تقریب کا اہتمام کر رہا ہے۔ خصوصی پیشکش کے طور پر ایک خاتون دوسری خاتون کو مفت میں لا سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایک خاتون کو صرف ایک انٹری ٹکٹ کی ادائیگی کرنی ہوگی اور ایک بالکل مفت ملے گا۔
ترجمان نے کہا کہ 'ہمارے مہمان برڈ پارک، بٹر فلائی پارک اور بونسائی گارڈن کا دورہ کریں گے اور پرسکون ماحول میں اسٹوڈیو کا لطف بھی اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ، وہ Ramoji Adventure@Sahas پر ایڈونچر سرگرمیوں کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ راموجی فلم سٹی نہ صرف شائقین کے لیے بلکہ فلم ساز کے لئے بھی منفرد ہے۔ یہ فلم سٹی 2000 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے فلمی شہر کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ذریعہ تسلیم شدہ اس فلم سٹی میں تقریباً 200 فلم یونٹس ہر سال آتے ہیں۔ یہاں تقریباً تمام ہندوستانی زبانوں میں 2500 سے زیادہ فلموں کی شوٹنگ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رامو جی فلم سٹی میں'فلم اورسیریلز' کی شوٹنگ شروع
لہذا اگر آپ ایک خاتون ہیں اور اپنی خواتین ساتھیوں یا دوستوں کے ساتھ اس یوم خواتین کے موقع پر پلیننگ کر رہی ہیں تو راموجی فلم سٹی یقینی طور پر آپ کی فہرست میں شامل ہونا چاہیے۔ یہ پیشکش صرف خواتین کے لیے ہے اور صرف آن لائن اور ایڈوانس بکنگ کے ذریعے اس آفر کو حاصل کر سکتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیےwww.ramojifilmcity.com پر لاگ ان ہو سکتے ہیں یا 1800 120 2999 پر کال کر سکتے ہیں۔