ETV Bharat / bharat

Ramadan Special Dish: ملک بھر میں رمضان کے موقع پر اسپیشل ڈشز سے بازار گلزار

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 6:04 PM IST

رمضان میں عبادت کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی چیزوں کو بھی کافی اہمیت دی جاتی ہے۔ ملک بھر میں طرح طرح کی ڈشز تیار کی جاتی ہیں۔ رمضان کی برکتیں مسلسل جاری ہے، سبھی روزے دار سحری کرنے کے ساتھ روزہ رکھ رہے ہیں اور شام کو افطار کے ساتھ روزہ کھول رہے ہیں۔ Special Ramadan Food

Ramadan Special Dish: ملک بھر میں رمضان کے موقع پر اسپیشل ڈشز سے بازار گلزار
Ramadan Special Dish: ملک بھر میں رمضان کے موقع پر اسپیشل ڈشز سے بازار گلزار

جے پور: جے پور کا بریانی بازار رمضان کے ماہ میں گلزار Ramadan Special Dish In Jaipur

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کا بابو کا ٹیبا علاقہ یا یوں کہے کہ بریانی بازار کی بریانی لوگوں کو کافی پسند آ رہی ہے، اس علاقے میں لوگ تراویح کی نماز کے فوراً بعد بریانی کھانے پہنچ جاتے ہیں، بریانی کے ذائقہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں کی بریانی کھانے کے لئے دارالحکومت جے پور ہی نہیں بلکہ آس پاس کے علاقوں سے بھی لوگ جے پور پہنچ رہے ہیں۔

وہیں جس طرح سے دو برس کے ایک لمبے عرصے کے بعد جو منظر یہاں کے بازاروں میں نظر آیا ہے، اس کے بعد دکاندار خدا سے یہی دعا کر رہے ہیں کہ کورونا وبا بھارت میں دستک نہ دے، تاکہ ہمارے کاروبار کا جو نقصان ہوا ہے وہ اب نہیں ہو۔ وہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ روزے سے قبل ہم لوگ صبح بریانی بنایا کرتے تھے لیکن اب ہم لوگ رات کو تراویح کی نماز کے بعد سے بریانی بناتے ہیں جو تڑکے سحری تک مسلسل جاری رہتی ہے۔

وہیں جو لوگ بریانی کا لطف اٹھانے کے لیے پہنچ رہے ہیں، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جس طرح کی بریانی کا ذائقہ اس علاقے میں ملتا ہے۔ اس طرح کا ذائقہ پورے بھارت میں کہیں پر نظر نہیں آتا۔

لکھنؤ: اودھ میں رمضان المبارک کی خاص ڈش Ramadan Special Dish

ریاست اتر پردیش کے اودھ حلقے اور اس کے اطراف کے اضلاع میں لچھے یا فینی رمضان المبارک کی خاص ڈش ہے۔ اودھ میں شاید ہی کوئی گھر ایسا ہوگا جہاں سحری میں لچھے کا استعمال نہ کیا جاتا ہو۔ لوگ اسے گرم دودھ میں بھگوکر میٹھا اور نمکین کھانا پسند کرتے ہیں۔ رمضان میں لچھوں کا بڑا کاروبار اودھ میں ہوتا ہے۔

اودھ میں لچھوں کو بنانے کا عمل دلچسپ ہے۔ اسے صرف ماہر کاریگر ہی بنا سکتے ہیں۔ لچھے بنانے کے لئے سب سے پہلے میدے کو اس وقت تک گوندھا جاتا ہے، جب تک اس میں چکنائی نہ آ جائے۔ گوندھے میدے سے پیڑے کاٹے جاتے ہیں۔ پھر اسے چھلے کی شکل دیکر اس میں گھی ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہیں تلا جاتا ہے۔ ان پیڑوں کو لکڑی کی تیز آنچ پر بھرے تیل میں لمبا کھینچ کر ڈالا جاتا ہے۔ جیسے ہی تیل سے اس چھلے کا رابطہ ہوتا ہے، ویسے ہی لچھا ایک ٹوکری نما گول شکل میں مہین مہین تار میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ پھر اسے بھورا ہونے تک تلا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کووڈ-19 کے باعث دو برس سے لچھے نہیں بن پا رہے تھے، جس کی وجہ سے لچھے کاریگروں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ اس بار کسی بھی قسم کی پابندی نہ ہونے کے باوجود دھندا مندا ہی ہے لیکن پہلے سے بہتر ہے۔

اورنگ آباد: رمضان المبارک میں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ Ramadan Special Dish

مراٹھواڑہ میں گرمی کی شدت اپنے شباب پر ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ دھوپ کی تمازت میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ فی الحال اورنگ آباد میں درجۂ حرارت چالیس ڈگری کو پار کر گیا ہے، رمضان المبارک میں روزوں کا اہتمام ہر بالغ مسلمان کے لیے فرض ہے، پھر چاہے موسم گرم ہو یا سرد، کہتے ہیں عزم اور ارادے مضبوط ہوں تو تمام دشواریاں دور ہو جاتی ہیں۔

اورنگ آباد شہر کے بڈی لین علاقے کو یو ں تو چٹوری گلی بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس بازار میں آپ کو ہر دوسرے قدم پر ہوٹل مل جائے گی لیکن رمضان کے مہینے میں یہاں فالودے کی دھوم رہتی ہے۔ تقریباً دو دہائی پہلے انور بھائی نے اورنگ آباد میں فالودہ متعارف کروایا تھا آج بڈی لین میں تقریباً ایک درجن فالودے کے اسٹالز مل جائیں گے۔ اورنگ آباد میں فالودے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ممبئی کے تاجر اورنگ آباد میں آباد ہورہے ہیں۔

فالودہ نوڈلس سے تیار کیا جاتا ہے، اس کی ابتدا ایران کی ڈش ''فلوڈہ'' سے ہوئی لیکن اورنگ آباد شہر میں یہ ممبئی کے راستے پہنچا۔ رمضان المبارک میں ٹھنڈے مشروبات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے لیکن ٹھنڈے مشروبات کی فہرست میں فالودے کی اپنی اہمیت و افادیت ہے۔ روزہ دار تو اسے شوق سے پیتے ہی ہیں، برادران وطن بھی دور دراز علاقوں سے فالودہ پینے کے لیے بڈی لین کا رخ کرتے ہیں۔

میرٹھ: روزے داروں کے لیے خاص طور پر تیار کی جاتی ہے رمضانی دودھ بریڈ Ramadani Milk Bread In Meerut

ماہ رمضان المبارک میں سحری اور افطار کی خاص اہمیت ہوتی ہے، روزہ دار سحری اور افطار کے لیے خاص اہتمام کرتے ہیں۔ سحر اور افطار میں استعمال ہونے والی اشیا خاص طور پر ماہ رمضان میں تیار کی جاتی ہیں۔ ہر شہر کی اپنی خاصیت ہوتی ہے اور میرٹھ شہر کی خاصیت یہاں تیار ہونے والی خاص دودھ بریڈ، جو روزے داروں کو روزے میں طاقت بخشتی ہے۔

سحری اور افطار میں استعمال کے لئے تیار کی جانے والی دودھ بریڈ میرٹھ کی خاصیت ہے۔ خاص طور پر روزہ داروں کے لئے دودھ میوے گھی مکھن سے تیار کی جانے والی رمضانی دودھ بریڈ روزے داروں کے لئے صرف ماہ رمضان میں خاص طور پر دودھ اور میوے سے تیار کی جاتی ہے اور یہ دودھ بریڈ میرٹھ اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں بھی سپلائی کی جاتی ہے۔

اس بریڈ کا روزے دار پورے سال انتظار کرتے ہیں کیونکہ یہ صرف ماہ رمضان المبارک میں ہی تیار کی جاتی ہے۔ سحری اور افطار میں استعمال کی جانے والی دودھ بریڈ اپنی اس خاصیت کی وجہ سے لوگوں کی خاص پسند بن گئی ہے۔ شام سے ہی میرٹھ کے شاہ پیر گیٹ، گھنٹہ گھر اور سہراب گیٹ علاقے میں موجود بریڈ کی دکانوں پر خریداروں کا ہجوم نظر آنے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ramadan Kareem in South Mumbai: جنوبی ممبئی میں ماہ صیام کی رونق

ماہ رمضان میں خاص طور پر روزے داروں کے لئے تیار کی جانے والی یہ دودھ بریڈ مقامی لوگوں میں مقبول ہونے کے ساتھ دور دراز کے علاقوں میں بھی پسند کی جاتی ہے۔ برکتوں کے اس مہینے میں رمضان کی برکت روزے داروں کے دسترخوان کے ساتھ کاروباریوں کی دکانوں میں بھی نظر آتی ہے۔ Ramadan Special Dish

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.