ETV Bharat / bharat

Ram Navami in Kota کوٹہ میں کرنٹ لگنے سے تین نوجوان ہلاک، تین کی حالت تشویشناک - رام نومی جلوس

راجستھان کے ضلع کوٹہ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے، جہاں رام نومی کے جلوس میں اسٹنٹ کر رہے تین نوجوان کرنٹ لگنے سے ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ تینوں کو تشویشناک حالت میں کوٹہ کے ایم بی ایس اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ Three youths died due to electric shock

کرنٹ لگنے سے تین نوجوان ہلاک
کرنٹ لگنے سے تین نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 10:18 AM IST

Updated : Mar 31, 2023, 11:56 AM IST

کرنٹ لگنے سے تین نوجوان ہلاک

کوٹہ: ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ کے کوٹرا دیپ سنگھ گاؤں میں جمعرات کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں رام نومی جلوس کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ اس حادثہ میں تین افراد جھلس گئے ہیں جن کو علاج کے لئے کوٹہ کے ایم بی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا۔ جانکاری کے مطابق کوٹرا دیپ سنگھ گاؤں میں جمعرات کو رام نومی کا جلوس نکالا جا رہا تھا۔ اس میں شامل ہندو تنظیموں سے وابستہ نوجوان اکھاڑے کے کرتب دکھا رہے تھے۔ ان میں سے ایک گروہ چَکر چلا رہا تھا۔ چکر چلاتے ہوئے وہ اچانک سے نکل کر اوپر سے گزرنے والی تار میں پھنس گیا۔ کچھ دیر بعد یہ نوجوان مذکورہ چکر کو نکالنے کے لیے ایک ساتھ جمع ہوئے۔ اس کے لیے ان نوجوانوں نے ایک پیرامیڈ بنایا اور اس پر چڑھ کر چکر نکالنے کی کوشش کرنے لگے، اس دوران بجلی کے کرنٹ نے پیرامیڈ کے نوجوانوں کو اپنی زد میں لے لیا، جس کے سبب تمام نوجوانوں جھلس گئے اور تیزی سے ان کے جسم میں کرنٹ پھیل گیا۔

کرنٹ لگنے سے تین نوجوان ہلاک

مزید پڑھیں:۔ Indore Temple Mishap اندور مندر حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی، رسکیو آپریشن جاری

انہیں فوراً قریبی ہسپتال سلطان پور لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تین نوجوانوں کو مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں میں للت، ابھیشیک اور مہیندر شامل ہیں جب کہ تین نوجوانوں ہمانشو، رادھیشیام اور امیت کو تشویشناک حالت میں کوٹا ریفر کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ بڈھیٹ پولیس بھی موقعے پر پہنچ گئی۔ تینوں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر سلطان پور اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھ دی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس موقع پر موجود لوگوں سے پورے واقعہ کی معلومات لے رہی ہے۔

Last Updated : Mar 31, 2023, 11:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.