ETV Bharat / bharat

Ram Navami at Kherbhavani Temple گاندربل کے کھیربھوانی مندر میں رام نومی کے موقع پر پوجا پاٹ - گاندربل میں رام نومی کے موقع پر پوجا پاٹ

گاندربل کے کھیربھوانی مندر میں رام نومی کے موقع پر پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کشمیری پنڈتوں، غیر مقامی لوگوں اور ڈپٹی کمشنر گاندربل پوجا میں شرکت کی اور کشمیر میں امن اور شانتی کے لئے خصوصی دعا کی۔

گاندربل کے کھیربھوانی مندر میں رام نومی کے موقع پر پوجا پاٹ

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 9:16 PM IST

گاندربل کے کھیربھوانی مندر میں رام نومی کے موقع پر پوجا پاٹ

گاندربل: ملک بھر میں جہاں رام نومی کی تقریب کے سلسلے میں پوجا پاٹ کا سلسلہ جمعرات صبح سے ہی جاری ہے۔ وہیں گاندربل کے کھیربھوانی مندر تولہ مولہ میں بھی باضابطہ طور پر پوجا پاٹ ہوئی ہے۔ جس میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر شامبیر سنگھ، غیر مقامی لوگوں اور کشمیری پنڈتوں نے بڈھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر وادی کشمیر میں امن اور شانتی کے لئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس دوران مندر کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا جبکہ مندر کی جانب جانے والے راستے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ آج اس مندر میں اس وقت رونق دیکھنے کو ملی ہے جب مندر کے اندر کافی تعداد میں کشمیری پنڈتوں کو ایک مرتبہ پھر سے دیکھا گیا۔ ان میں زیادہ تر تعداد کشمیری پنڈت ملازمین کی تھی، جو کشمیر میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ ہم اس دن کو بڑے ہی جزبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ ہم خوشی محسوس کرتے ہیں کہ رمضان اور رام نومی ایک ہی مہینے میں ہے، اس لئے مسلمان اور ہندو برادری کے لوگ ایک ساتھ منارہے ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ ہم لوگ مسلمانوں کے ساتھ پہلے کی طرح ایک دوسرے کے سکھ دکھ میں شامل ہو جائیں۔ یہ ہی کشمیریت ہے اور یہ ہی ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال بھی ہے۔ اس دوران کانپور سے آئی ہوئی ایک خاتون سیاح نے کہا کہ مجھے اس مندر میں آنے کا شوق تھا اور آج میں نے یہاں آکر اپنی من کی مرادوں کو پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان اور رام نومی کے اس عظیم موقع پر میں یہاں کے مسلم بھائی چارے کی جھلک دیکھ کر کافی خوش ہوئی ہوں۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر گاندربل شامبیر سنگھ نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس دن کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی، پانی، بجلی اور دیگر طرح کے اچھے خاصے انتظامات کئے تھے۔ انہوں نے رمضان اور رام نومی کے مقدس موقع پر دونوں برادریوں کو دل سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ہے ہم نے مندر میں شام کو مسلمانوں بھائیوں کے لئے افطاری کا انتظام کیا ہے، جو کہ بھائی چارے کی بہت بڑی مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ram Navami Celebration in Srinagar سرینگرمیں رام نومی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.