قومی دارالحکومت دہلی میں صدر رام ناتھ کووند نے چھٹ پوجا پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ فطرت اور ماحولیات کے تحفظ کا عزم کریں اور عالمی وبا کووِڈ ۔ 19 کا خیال رکھتے ہوئے تہوار منائیں۔
مسٹر رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'عقدیت کے مقدس عظیم تہوار، چھٹ پوجا پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد'۔
انہوں نے کہا کہ 'میری دعا ہے کہ رواں برس چھٹ مَیَّا تمام ملک کے باشندوں کو صحت اور خوشحالی بخشیں، آئیے! چھٹ پوجا کے مبارک موقع پر فطرت اور ماحولیات کے تحفظ کا عزم کریں اور کووِڈ۔19 کا خیال رکھتے ہوئے تہوار منائیں'۔
واضح رہے کہ نہائے کھائے کے ساتھ چار دن تک چلنے والا یہ تہوار 18 نومبر کو شروع ہوا اور ہفتے کے روز زائرین کے طلوع ہوتے سورج کو چڑھاوا (حسب پوجا) دینے کے بعد ختم ہوگا۔