بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک روڈ شو ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ریلی سوپور کے کلاک ٹاور سے ڈاک بنگلہ سوپور تک نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کو مساوی حقوق دلانا تھا۔ اس دوران خواتین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے خواتین کو پچاس فیصدی ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے تو اس کو زمینی سطح پر نافذ کرنا اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ایک عورت کو معاشرے میں مساوی حقوق مل سکے۔ اس دوران سماجی کارکن منیر احمد نے کہا کہ آج کے دور میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لئے پیش قدمی کی بھی سخت ضروت ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ خواتین کے لئے مخصوص ٹرانسپورٹ مہیا کرائی جائے۔Rally on women empowerment at sopore
مزید پڑھیں: Women Empowerment Programme in Budgam: بڈگام میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق پروگرام
ریلی کے دوران مختلف اسٹیک ہولڈرز نے ریلی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم نے خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے جدید ویژن کو شیئر کرنے کے لیے لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی شرکت ضروری ہے اور خواتین بھی مردوں سے کم نہیں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے پروگرام میں مزید خواتین شرکت کریں گی۔