احمدآباد: ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد کے تین دروازہ علاقے میں رہنے والے اقبال بیلم، گپتا رکشا بندھن کی دوکان پر گپتا جی کے ساتھ گذشتہ 40 سالوں سے راکھی کا کاروبار کر رہے ہیں، لیکن اس سال انہوں نے آزادی کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ترنگا تھیم پر مختلف قسم کی راکھی تیار کی ہیں۔ اس تعلق سے اقبال بیلم نے کہا کہ رواں برس حکومت کی جانب سے ہر گھر پر ترنگا لہرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر میں نے راکھی کا ڈیزائن بھی ترنگا کی طرح تیار کیا ہے۔ میں راکھی کے ذریعے سے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ترنگے کا رنگ تینوں قوموں کے رنگ سے مل کر بنا ہوا ہے اور یہی ترنگا پوری دنیا میں اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔ ہمارا ملک اتحاد کا ضامن ہے اور اس ملک کی آزادی میں سبھی کا خون شامل ہے۔ اس لیے ہم نے مختلف ڈیزائن اور مختلف اقسام کی راکھیاں تیار کی ہیں، جس میں قومی اتحاد، ترنگا، جھنڈا، آزادی کے 75 ویں سال، قومی ایکتا زندہ آباد، کے نام پر راکھی تیار کی گئی ہے، جسے لوگ شوق سے خرید رہے ہیں۔ Rakhis made on tricolor theme in Ahmedabad
مزید پڑھیں:
Muslim Women Stitch Tiranga: مسلم خواتین بنارہی ہیں ترنگا
انہوں نے مزید کہا کہ ترنگا تھیم کے علاوہ منشیات سے آزادی، شراب چھوڑو، ڈرگس سے نجات، بری عادتوں سے پرہیز جیسی تھیم پر راکھی تیار کی جارہی ہے۔ حالیہ دنوں میں احمدآباد کے دھندھوکا میں زہریلی شراب پینے سے 50 افراد ہلاک ہوگئے، جو قابل شرم ہے۔ ایسا سانحہ دوبارہ نہ ہو اس لیے بیداری لانے کے لیے میں نے راکھی پر مختلف پیغامات ڈیزائن کیے ہیں۔