ETV Bharat / bharat

Rakesh Tikait Watch Film: راکیش ٹکیت نے ٹی آرایس ارکان پارلیمان کے ساتھ فلم ’رئتنا‘ کا مشاہدہ کیا

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 2:20 PM IST

راکیش ٹکیت نے ان کے ساتھ موجود فلم میں کسان کا رول اداکرنے والے نارائن مورتی کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے ان کی ستائش کی اور کہاکہ انہوں نے اپنی بات اس فلم میں بہتر انداز سے کی ہے۔ Rakesh Tikait Watch Film Raithanna With TRS MPs

راکیش ٹکیت نے ٹی آرایس کے ارکان پارلیمان کے ساتھ فلم”رئتنا“ کا مشاہدہ کیا

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمان کے ساتھ فلم”رئتنا“ کا مشاہدہ کیا، بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو حقیقی کسان ہیں اس نے اس فلم میں کسان کا رول ادا کیا۔ ملک میں جس کے لئے احتجاج کیا جارہا ہے۔ یہ فلم اس پر بنائی گئی ہے۔ یہ سچے واقعات پر مبنی فلم ہے۔ملک کی ہر زبان میں یہ فلم ہونی چاہئے۔

راکیش ٹکیت نے ان کے ساتھ موجود فلم میں کسان کا رول اداکرنے والے نارائن مورتی کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے ان کی ستائش کی اور کہاکہ انہوں نے اپنی بات اس فلم میں بہتر انداز سے کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس فلم کی زبان سمجھ میں نہیں آئی لیکن اس کا انداز اچھا ہے۔ تمام لوگوں کو چاہئے کہ وہ یہ فلم دیکھیں، یہ فلم کسانوں کی حقیقی حالت کی ترجمانی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ KCR Meets Subramanian Swamy: وزیر اعلی تلنگانہ کی سبرامنیم سوامی اور راکیش ٹکیت سے ملاقات

انہوں نے کہاکہ سوامی ناتھن کمیٹی کی رپورٹ پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے، بازاروں میں فصل کی قیمت کافی کم ہے اور ایم ایس پی پر طمانیت کا کوئی قانون نہیں بنا ہے۔یہ مسائل بھارتیہ کسان یونین اٹھائے گی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.