ETV Bharat / bharat

کسان تحریک کو دس سال بھی چلانی پڑے تو ہم چلائیں گے: راکیش ٹکیت

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 9:27 AM IST

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ گزشتہ دس مہینوں سے حکومت نے جس طرح سے کسانوں کو ہراساں کیا ہے، خدا انہیں اچھی سمجھ دے۔

Rakesh tikait visit  muzaffarnaga
کسان رہنما راکیش ٹکیت

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے مرکزی چوراہے پر واقع شیو شنکر شوالے پر کسان رہنما راکیش ٹکیت نے 51 کیلو پیتل کا گھنٹہ پیش کر کے نو مہینے کے بعد ضلع میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

اس خاص موقع پر راکیش ٹکیت اپنے پورے خاندان اور بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان کے ساتھ موجود تھے، ان کے پروگرام کے پیش نظر ضلع پولیس انتظامیہ بھی پوری طرح مستعد نظر آئی۔

کسان رہنما راکیش ٹکیت

راکیش ٹکیت اپنے قافلہ کے ساتھ شام تقریبا آٹھ بجے شیو چوک پہنچے جہاں کسان کارکنان اور عہدے داروں نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا، یہاں پر راکیش ٹکیت نے رسم ادا کرتے ہوئے 51کلو پیتل کا گھنٹہ مندر پر چڑھایا۔

مزید پڑھیں:۔ راکیش ٹکیت کی میجر وشنوئی کے اہل خانہ سے ملاقات، اویسی کو چاچا جان کیوں کہا

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ گزشتہ دس مہینوں سے حکومت نے جس طرح سے کسانوں کو ہراساں کیا ہے، خدا انہیں اچھی سمجھ دے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے تب سے سادھو و سنتوں کا قتل ہو رہا ہے اب تک تقریبا 24 کے سادھووں کا قتل کیا جا چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اس تحریک کو تقریبا دس مہینے ہو چکے ہیں، اگر اس تحریک کو دس سال بھی چلانی پڑے تو ہم چلائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.