ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا میں امیر کویت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا - راجیہ سبھا میں امیر کویت کو خراج عقیدت

Tribute To Kuwait's Emir امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح ہفتہ کو 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے اور اتوار کو انھیں سپرد خاک کیا گیا۔ آج راجیہ سبھا میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے امیر کویت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے مرحوم رہنما کے احترام میں ملک بھر میں ایک دن کا ریاستی سوگ کا بھی اعلان کیا تھا۔

Rajya Sabha Pays Tribute To Kuwait's Emir Sheikh Nawaf
راجیہ سبھا میں امیر کویت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 4:30 PM IST

راجیہ سبھا میں امیر کویت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

نئی دہلی: راجیہ سبھا نے آج کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ان کے انتقال پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے پیر کو کارروائی شروع کرنے سے پہلے ایوان کو بتایا، ’’معزز اراکین، ہمیں کویت کے امیر محترم شیخ نواب الاحمد الجابر الصباح کی رحلت پر افسوس ہوا ہے۔ ان کی موت سے کویت ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ شیخ نواب نے کویت کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ شیخ نواب کی قیادت میں بھارت کے کویت کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔

یہ پارلیمنٹ اس مشکل وقت میں کویت کے حکمراں کنبہ، رہنماؤں اور کویت کے شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ کویت میں رہنے والے بھارتی کمیونٹی کے لوگ بھی ان کی کمی محسوس کریں گے۔ اس کے بعد ایوان نے مرحوم کی یاد میں کچھ دیر خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس قبل آج صبح وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دہلی میں کویت کے سفارت خانے کا دورہ کرکے امیر کویت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کی حکومت اور عوام ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی قابل ذکر شراکت کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اس دوران وزیر خارجہ جے شنکر نے یکجہتی اور دوستی کے نشان کے طور پر سفارت خانے میں سرکاری تعزیتی کتاب پر دستخط بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں

شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی رحلت پر نہ صرف کویت بلکہ عالمی برادری نے بھی بڑے پیمانے پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی حکومت نے مرحوم رہنما کے احترام میں ملک بھر میں ایک دن کا ریاستی سوگ کا بھی اعلان کیا تھا۔ دنیا بھر میں بھارتی ہائی کمیشنوں، سفارت خانوں، قونصل خانوں اور بھارتی ہاؤسز کی تمام عمارتوں پر بھارتی ترنگا کو سرنگوں کیا گیا اور تمام سرکاری تفریحی سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شاہی خاندان، قیادت اور عوام کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں کویت کے امیر کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح ہفتہ کو 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اور اتوار کو سپرد خاک کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.