ETV Bharat / bharat

راج ناتھ آج فوج کے اعلیٰ کمانڈروں سے خطاب کریں گے - اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس

فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر سے شروع ہونے والی کانفرنس 28 اکتوبر تک جاری رہے گی اور اس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت، آرمی چیف جنرل منوج مکندنرونے، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ اور فضائیہ کے سربراہ مارشل وی آر چودھری فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

راج ناتھ آج فوج کے اعلیٰ کمانڈروں سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 6:49 AM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر سے شروع ہونے والے فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں دیگر مسائل کے علاوہ سرحدوں پر موجودہ چیلنجز سے متعلق حکمت عملی پر گہرائی سے غور و خوض ہوگا۔

فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر سے شروع ہونے والی کانفرنس 28 اکتوبر تک جاری رہے گی اور اس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت، آرمی چیف جنرل منوج مکندنرونے، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ اور فضائیہ کے سربراہ مارشل وی آر چودھری فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت اور چین کی افواج کے پیچھے ہٹنے کا معاہدہ طے

فوجی کمانڈر کانفرنس کا انعقاد سال میں دو بار اپریل اور اکتوبر میں کیا جاتا ہے۔ یہ کانفرنس ایک ادارہ جاتی فورم ہے جس پر تمام متعلقہ امور پر نظریاتی سطح پر جامع گفتگو کی جاتی ہے جس کی بنیاد پر مستقبل کے فیصلے کیے جاتے ہیں اور ساتھ ہی پالیسی بھی بنائی جاتی ہے۔ یہ فورم فوج کی اعلیٰ قیادت کے لیے ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ محکمہ عسکری امور اور محکمہ دفاع کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کرے۔

تین روزہ کانفرنس کے دوران فوج کی اعلیٰ قیادت سرحدوں پر موجودہ صورتحال اور کووڈ سے پیدا ہونے والے چیلنجز کے درمیان ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز اور انتظامی پہلوؤں پر گہرائی سے غور کرے گی۔

کانفرنس میں تینوں افواج کے مابین بہتر ہم آہنگی اور انضمام کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.