ETV Bharat / bharat

India-ASEAN Defence Ministers Meet آسیان وزرائے دفاع کی کانفرنس میں شرکت کے لیے راج ناتھ کمبوڈیا پہنچے - آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی دو روزہ کانفرنس

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پیر کو کمبوڈیا پہنچ گئے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بدھ کو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ India-ASEAN Defence Ministers Meet

آسیان وزرائے دفاع کی کانفرنس میں شرکت کے لیے راج ناتھ کمبوڈیا پہنچے

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 7:57 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پیر کو کمبوڈیا پہنچ گئے۔ وزیر دفاع کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ راج ناتھ سنگھ کانفرنس میں شرکت کے لیے کمبوڈیا پہنچ گئے ہیں۔ آسیان ڈیفنس منسٹرز پلس (اے ڈی ایم ایام پلس) کے سربراہ کے طور پر کمبوڈیا اس بار 9ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ Rajnath To Co-chair India-ASEAN Defence Ministers Meet

یہ بھی پڑھیں: Rajnath Singh On POK پی او کے سے متعلق منظور شدہ قرار داد کو نافذ کیا جائے گا، راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بدھ کو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وہ کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ بھارت اور کمبوڈیا، بھارت-آسیان تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر چوٹی کانفرنس کے موقع پر بھارت-آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ کی مشترکہ طورپر صدارت کریں گے۔ میٹنگ کے دوران بھارت-آسیان شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ کمبوڈیا میں اپنے قیام کے دوران وزیر دفاع دیگر شراکت دار ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.