ETV Bharat / bharat

Gina Raimondo attends Holi celebration: راج ناتھ کی رہائش گاہ پر رنگا رنگ ہولی ملن تقریب کا انعقاد - وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

امریکی کامرس سکریٹری جینا ریمونڈو اس وقت ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ ہولی کے موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے رہائش گاہ پر ہولی ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ہولی ملن میں جینا ریمونڈو سمیت کئی دیگر وزراء موجود رہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 8, 2023, 4:20 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر بدھ کو ہولی ملن کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی کامرس سکریٹری جینا ریمونڈو ہولی کے رنگوں میں رنگے ہوئے اور جشن سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹر پر ہولی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کیں، جس میں امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو ان کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر تھرکتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ دیگر تصاویر میں جینا ریمونڈو ریمونڈو کو راج ناتھ سنگھ کے خاندان کے افراد کی طرف سے مالا اور ٹیکہ لگاکران کا استقبال کرتے ہوئے اوران پر رنگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر امریکی کامرس سکریٹری جینا ریمونڈو نے کہا کہ 'یہاں آنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، 'میں میری میزبانی کے لیے وزیر کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ یہ میرا پہلا موقع ہے اور میں اس کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔'

وزیر دفاع نے ٹویٹ کیا، 'میری سرکاری رہائش گاہ پر ہولی کے مبارک موقع پر امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو کی میزبانی کرنے پر کافی خوشی ہورہی ہے۔' ہولی ملن کی تقریب میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کرتا پہنے اور گلے میں رنگین اسکارف ڈالے ہوئے ہیں اورانہیں امریکی کامرس سکریٹری کو سرخ اور سبز عبیر گلال لگاتے دیکھاجاسکتا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا، 'امریکی کامرس سکریٹری جینا ریمونڈو کے ساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جی کی رہائش گاہ پر ہولی منا رہے ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر ہولی ملن کی تقریب میں موجود دیگر وزراء میں وزیر تجارت پیوش گوئل، وزیر قانون کرن رجیجو، ​​اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Holi Festival 2023 مرمو اور مودی نے ہولی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.