ETV Bharat / bharat

Rajnath Inaugurates BRO Projects ہمارا مقصد ملک کی سلامتی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے، راجناتھ - راجناتھ بی آر او کے 75 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج لداخ میں منعقدہ ایک تقریب میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ تعمیر کردہ 75 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے ملک کی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دور دراز کے علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔Rajnath inaugurates BRO projects

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 28, 2022, 7:45 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج لداخ میں منعقدہ ایک تقریب میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ تعمیر کردہ 75 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ یہ 75 پروجیکٹ – 45 پل، 27 سڑکیں، دو ہیلی پیڈ اور ایک کاربن نیوٹرل ہیبی ٹیٹ – چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان میں سے 20 پراجیکٹ جموں و کشمیر (جے اینڈ کے) میں ہیں جبکہ لداخ اور اروناچل پردیش میں 18- 18 پراجیکٹ ؛ اتراکھنڈ میں پانچ اور دیگر سرحدی ریاستوں سکم، ہماچل پردیش، پنجاب اور راجستھان میں 14 پراجیکٹ۔Rajnath inaugurates BRO projects

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے ملک کی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دور دراز کے علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج کی بہادری کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہی وہ بنیادی وجہ ہے جس نے بھارت کو شمالی سیکٹر کی حالیہ صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں مدد فراہم کی۔ انھوں نے نئے 75 منصوبوں کو اس عزم کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ یہ پل، سڑکیں اور ہیلی پیڈ ملک کے مغربی، شمالی اور شمال مشرقی حصوں کے دور دراز علاقوں میں فوجی اور سول ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے، جو ترقیاتی سلسلے کا ایک حصہ بنیں گے۔ انھوں نے سرحدی علاقوں کے ساتھ رابطے کو ملک کی مجموعی ترقی کے لیے حکومت کی توجہ کا مرکز قرار دیا۔

انھوں نے کہا، ’’آزادی کے بعد کئی دہائیوں سے جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فقدان مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کے عروج کی ایک وجہ تھی۔ ان داخلی گڑبڑوں کے نتیجے میں سیاحوں کی آمد و رفت میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس نے لداخ کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو بھی متاثر کیا۔ اب حکومت کی کوششوں کی وجہ سے یہ خطہ امن اور ترقی کی ایک نئی صبح کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ ہمارا مقصد ملک کی تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ترقی کو جاری رکھنا ہے۔ جلد ہی تمام دور دراز علاقوں کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑا جائے گا اور ہم مل کر قوم کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے میں بی آر او کا اہم رول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rajnath Singh Kashmir Visit راجناتھ سنگھ، ایل جی منوج سنہا کے ہمراہ بڈگام ایئر فورس اسٹیشن پہنچ گئے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.