ETV Bharat / bharat

دفاعی ادارے سول انتظامیہ کی جنگی پیمانے پر مدد کریں: راج ناتھ - وزارت دفاع اور مسلح افواج کی تیاریوں کے جائزہ

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی ادارے کو سول انتظامیہ اور ریاستی حکومتوں کو آکسیجن سلنڈر اور اضافی بیڈ دستیاب کرانے کے لیے جنگی پیمانے پر کام کرنے کو کہا ہے۔

Rajnath Singh's Virtual Meeting
راجناتھ سنگھ کی ورچوئل میٹنگ
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 10:11 PM IST

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے پورے ملک میں کووڈ19معاملے میں حال ہی میں اضافہ سے نمٹنے کے لیے منگل کو وزارت دفاع اور مسلح افواج کی تیاریوں کے جائزہ کے لیے ایک ورچوئل میٹنگ کی۔

وزیردفاع کو بتایا گیا کہ مسلح فورسز میڈیکل سروسز، ڈی آرڈی او، ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس (ڈی پی ایس یو)، اوایف بی اور وزارت دفاع کے دیگر اداروں جیسے نیشنل کیڈیٹ کور ( این سی سی) کے ذریعہ کووڈ19 وبا کے اس مشکل دور میں کیسے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے۔

انہوں نے ڈی پی ایس یو، او ایف بی اور ڈی آر ڈی او سے اپیل کی کہ وہ جلد سے جلد سول انتظامیہ اور ریاستی حکومتوں کو آکسیجن سلنڈر اور اضافی بیڈ دستیاب کرانے کے لیے جنگی سطح پر کام کریں۔

انہوں نے مسلح فورسز کو ریاستی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہنے اور کوئی بھی ضروری تعاون مہیا کرنے کرنے کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی۔ وزیر دفاع نے اس اداروں کو ضروری سامان کی خریداری کی ہنگامی اختیارات بھی دئے تاکہ اہم ضرورتوں کی خریداری کی جاسکے۔

وزیر دفاع کو ڈی آر ڈی او صدر نے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ تیار کی گئی کووڈ -19 سہولیات کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں ایک کووڈ سینٹر نے پھر سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.