ETV Bharat / bharat

ماڈل کا راج کندرا پر سنگین الزام

author img

By

Published : Jul 21, 2021, 12:00 PM IST

ممبئی سے تعلق رکھنے والی ماڈل کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی ہے، جس میں ماڈل نے اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر پروڈیوسر کندرا پر 'نوڈ آڈیشن' مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جانیں ماڈل نے ویڈیو میں کیا کچھ کہا۔۔۔

ایک ماڈل کا راج کندرا پر سنگین الزام
ایک ماڈل کا راج کندرا پر سنگین الزام

کمپنی ویانا انڈسٹریز کے آئی ٹی چیف، کندرا اور ریان تھورپے کو پورنوگرافی ریکٹ کے معاملے میں گرفتار کیے جانے کے فوراً بعد ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل نے اداکارہ شلپا شیٹی کے شہور اور تاجر راج کندرا پر دو دیگر افراد کے ساتھ 'نوڈ آڈیشن' مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایک ماڈل کا راج کندرا پر سنگین الزام

وہیں الزام لگانے والی ماڈل کی ایک غیر منقولہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے کچھ واقعات شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ لہر کے دوران، مجھے آڈیشن کے لئے فون آیا اور مجھ سے ویڈیو کال کے ذریعے نوڈ آڈیشن دینے کو کہا گیا۔ میں یہ سن کر حیران رہ گئی اور فوراً انکار کر دیا۔'

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے پریس کانفرنس کی اور یہاں تک کہ ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔ اب راج کندرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مجھے امیش کامت کے ذریعہ ایک فون آیا، جس نے مجھے ایک ویب سیریز میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی، جو راج کنڈرا نے تیار کیا تھا۔ جب میں نے ان سے راج کندا کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ شلپا شیٹی کے شوہر ہیں۔'

غور طلب ہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے پیر کی شب بزنس مین اور بالی ووڈ اداکار شلپا کے شیٹی کے شوہر راج کندرا کو برطانیہ کی ایک فرم کے ساتھ مل کر فحش مواد تیار کرنے اور بعد میں انہیں موبائل ایپلی کیشن پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

ممبئی پولیس کے مطابق راج کندرا سمیت دس دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جو اس معاملے میں مرکزی سازش کار دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ 'ہمارے پاس کندرا کے خلاف کافی ثبوت ہیں۔

کندرا پر آئی پی سی سیکشن 420 (دھوکہ دہی)، 34 (عام ارادے)، 292 اور 293 (فحش اشتہارات اور ڈسپلے سے متعلق) کے علاوہ آئی ٹی ایکٹ کے متعلقہ دفعات اور خواتین کی غیر متوقع نمائندگی (ممانعت) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Raj Kundra Arrest: شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا گرفتار

کندرا کے خلاف فروری میں مضافاتی ممبی کے مالوانی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا تھا، جب ایک خاتون نے پولیس سے رابطہ کرکے اپنی شکایت میں کچھ الزامات عائد کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.