ETV Bharat / bharat

Rajiv Gandhi Assassination Case: ایک ماہ کے پیرول پر رہا ہوگی راجیو گاندھی قتل کی قصوروار نلنی سری ہرن

author img

By

Published : Dec 24, 2021, 12:17 PM IST

تمل ناڈو حکومت نے نلنی کو ایک ماہ کے لیے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مدراس ہائی کورٹ نے ان کی والدہ کی عرضی کو قبول کر لیا ہے۔ نلنی کو آج پیرول پر رہا کیا جائے گا۔

Rajiv Gandhi Assassination Case
Rajiv Gandhi assassination: Nalini Sriharan to be released on parole

ریاستی حکومت نے راجیو گاندھی قتل کیس کے قصورواروں میں سے ایک نلنی سری ہرن کو ایک ماہ کی پیرول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نلنی کے وکیل رادھا کرشنن نے بتایا کہ انہیں (آج) جمعہ کو پیرول پر رہا Madras High Court Releases Nalini Sriharan on Parole کیا جائے گا۔

تمل ناڈو کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر حسن محمد جناح نے جمعرات کو مدراس ہائی کورٹ میں نلنی کی پیرول کے لیے حکومت کا موقف پیش کیا۔ نلنی کے وکیل نے بتایا کہ اس کی بیمار ماں پدما نے عدالت سے پیرول کی درخواست کی تھی، جسے قبول کر لیا گیا۔ اب نلنی اپنی بیمار ماں پدما کو دیکھنے جا سکیں گی۔ نلنی اس وقت ویلور کی خصوصی خواتین جیل Vellore Special Women's Prison میں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

راجیو گاندھی سچائی، ہمدردی اور ترقی کی علامت تھے: راہل

جسٹس پی این پرکاش اور جسٹس آر ہیم لتا کی بنچ نے پیرول کی اجازت دیتے ہوئے نلنی کے لیے کئی اصول بنائے ہیں۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ ویلور کے ستواچیری میں سخت پولیس حراست میں کرائے کے مکان میں رہیں گی۔ ان کے ساتھ بہن کلیانی اور بھائی بکیا ناتھن بھی رہیں گے۔

نلنی کی ایک اور درخواست عدالت میں زیر التوا ہے، جس میں اس نے جیل سے رہائی کی مانگ کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نلنی تقریباً 30 سال سے جیل میں ہیں۔ ٹرائل کورٹ نے 1998 میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی قتل کیس میں نلنی کو موت کی سزا سنائی تھی، جسے 2000 میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 21 مئی 1991 کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی چنئی کے قریب سری پرمبدور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملے میں مارے گئے تھے۔ اس میں نلنی اور اس کے شوہر سمیت سات لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.