ETV Bharat / bharat

راجستھان: کورونا گائیڈ لائنس پر عمل آوری کے لیے پولیس کی سختیاں

author img

By

Published : May 4, 2021, 6:46 AM IST

عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کے مدنظر راجستھان حکومت کی جانب سے تین مئی سے لے کر 17 مئی تک لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔ کئی شہروں میں وبا کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، اس دوران حکومت کی جانب سے کافی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ عوام سے کورونا گائڈ لائنس پر عمل کرنے کے لیے سختیاں کی جارہی ہیں۔

وبا کو لے کر جاری ریڈ الرٹ کے تحت پولیس ہوئی سخت

کورونا کی ان پابندیوں پر مکمل طور پر تعمیل کروانے کے مقصد سے راجستھان پولیس بھی کافی مستعد نظر آرہی ہے، پولیس کی مستعدی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ راجستھان کے چپے چپے پر ناکہ بندی کی گئی ہے، ہر گلی محلوں میں پولیس کے جوان تعینات نظر آرہے ہیں، پولیس محکمے کے افسران کی قیادت میں روزانہ فلیگ مارچ بھی کیا جارہا ہے۔

راجستھان: کورونا گائیڈ لائنس پر عمل آوری کے لیے پولیس کی سختیاں

کورونا ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست کے ساتھ ساتھ عوام سے گزارش کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں، دوسری جانب پولیس کی جانب سے ایسے لوگوں پر کارروائی کی جارہی ہے جو لوگ بنا وجہ ہی سڑکوں پر گھومتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور رپورٹ پازیٹیو آنے کی وجہ سے ان لوگوں کو احتیاط کے پیشِ نظر کورنٹائن بھی کیا جا رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر پولیس سختی سے عمل آوری کروارہی ہے۔ ریڈ الرٹ کے مدنظر پولیس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی زیادہ تہلکہ مچاتا ہوا نظر آرہا ہے، ویڈیو کے ذریعے پولیس عوام کو یہ پیغام دینا چاہ رہی ہے کہ اگر آپ لوگ بلا کسی وجہ سے سڑکوں پر نکلیں تو آپ لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.