ETV Bharat / bharat

Pehlu Khan lynching case: راجستھان ہائی کورٹ نے 6 ملزمین کو طلب کیا

راجستھان ہائی کورٹ نے پہلو خان قتل کیس میں بری کے گئے 6 ملزمین کو ضمانتی وارنٹ کے تحت طلب کیا ہے۔ عدالت نے یہ حکمنامہ پہلو خان کے فرزند اور ریاستی حکومت کی جانب سے دائر عرضی پر جاری کیا ہے۔

پہلو خان ماب لنچنگ کیس
پہلو خان ماب لنچنگ کیس
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 12:38 PM IST

راجستھان ہائی کورٹ نے چند سال قبل موب لنچنگ کا شکار ہونے والے پہلوخان معاملے میں ذیلی عدالت کی جانب سے بری کیے گئے ملزمین وپین یادو، رویندر کمار، کالورام، دیانند، بھیم راٹھی اور یوگیش کمار کو ضمانتی وارنٹ کے تحت طلب کیا ہے۔

مذکورہ کورٹ کے جج وجے بسوئی اور جج گووردھن باڑدار نے یہ ہدایت نامہ پہلو خان کے فرزند ارشاد اور ریاستی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر جاری کیا ہے۔

الور اے ڈی جے کورٹ نے 14 اگست 2019 کو پہلو خان کے قتل معاملے میں 6 ملزمین کو مذکورہ الزام سے بری کردیا تھا۔

اپیل میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے استغاثہ کے پیش کردہ شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے 6 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ لہٰذا نچلی عدالت کے مذکورہ حکم رد کیا جائے۔

واضح رہے کہ اپریل 2017 میں پہلو خان اور ان کے فرزند گائے لے کر جارہے تھے۔ بہروڑ تھانہ کے علاقہ میں چند فرضی گو رکشکوں نے گائے اسملنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔ اس کے بعد چار اپریل کو دوران علاج پہلو خان کی موت ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:ماب لنچنگ معاملے میں ڈی جی پی کو میمورنڈم

مذکورہ معاملہ کے تحت پولیس نے تین نابالغوں سمیت دیگر چھ ملزمین وپین یادو، رویندر کمار، کالورام، دیانند، بھیم راٹھی اور یوگیش کمار کو ملزم قرار دیا تھا۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے اے ڈی جے لورٹ نے 14 اگست 2019 کو تمام چھ ملزمین کو بری کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.