جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر لوگوں کو اُکسانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے منصوبے کو ناکام بنا چکے ہیں اور عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں۔ گہلوت نے یہ بات مشرقی راجستھان کینال اسکیم (ای آر سی پی) کے دوران کانگریس کانفرنس میں کہی۔ CM Ashok Gehlot Slams BJP
انہوں نے کنہیا لال قتل کیس میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اتنا سنگین واقعہ ہوا اور بی جے پی لیڈر حیدرآباد چلے گئے، اب سات دن بعد ادے پور کنہیالال کے گھر جا رہے ہیں جب کہ واقعہ کے دن میں جودھ پور کے تمام پروگرام کو چھوڑ کر جے پور آیا اور بی جے پی لیڈر گلاب چند کٹاریہ سے بات کی کہ اس واقعہ پر آل پارٹی میٹنگ بلائی گئی ہے، کٹاریا نے کہاکہ وہ حیدرآباد جارہے ہیں۔ Ashok Gehlot Slams BJP Over Udaipur Murder Case
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں خود ادے پور گیا اور کنہیا لال کے خاندان سے ملاقات Ashok Gehlot on Udaipur Murder Case کی۔ سات دن بعد آپ کنہیا لال کے گھر جاتے ہو، یہ ایک سنگین واقعہ تھا اور اس میں دونوں مرکزی ملزمان کو فوری طور پر پکڑ لیا گیا تھا اور کارروائی کی گئی، کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی، لیکن آپ لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں اور جگہ جگہ احتجاج کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Ashok Gehlot On Riots: بی جے پی ہندوتوا کے فروغ کے لئے فسادات کروا رہی ہے، اشوک گہلوت
انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے منصوببے کو ناکام بنا دیا اور آپ کچھ نہیں کر سکے، راجستھان کے لوگ سب کچھ سمجھ گئے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں سنگین صورتحال ہے اور وہ وزیراعظم سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ ملک میں لوگوں سے امن کی اپیل کریں۔ Ashok Gehlot Slams BJP Over Udaipur Murder Case
یواین آئی