ETV Bharat / bharat

Prophet Row ٹی راجہ سنگھ کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے نہیں ملی راحت - پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ

راجہ سنگھ کی اہلیہ اوشا بائی نے پی ڈی ایکٹ کے تحت اپنے شوہر کی نظربندی سے ناراض ہو کر ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی اور چیرلا پلی سنٹرل جیل سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم ہائی کورٹ نے ان کی رٹ درخواست کی سماعت کو چار ہفتوں کے لئے ملتوی کردیا ہے۔Raja Singh fails to get relief

ٹی راجہ سنگھ کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے نہیں ملی راحت

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 6:49 AM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے حلقہ گوشہ محل سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو منگل کے روز تلنگانہ ہائی کورٹ سے راحت نہیں مل سکی۔ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے پی ڈی ایکٹ کو چیلنج کرنے والی ان کی اہلیہ اوشا بائی کی رٹ درخواست کی سماعت چار ہفتوں تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس شمیم اختر اور جسٹس ای وی وینوگوپال پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی اور ریاست کو چار ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ راجہ سنگھ کی اہلیہ نے پی ڈی ایکٹ کے تحت اپنے شوہر کی نظربندی سے ناراض ہو کر ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی اور چیرلا پلی سنٹرل جیل سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔Raja Singh fails to get relief in telangana high court

عدالت نے ہدایت کی کہ منگل ہاٹ تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کریں اور چار ہفتوں میں کاؤنٹر فائل کریں۔ درخواست گزار کے وکیل پی ششی کرن نے سینئر وکیل کی پیشی کے لیے کل تک کے لیے ملتوی کرنے کی مانگ کی۔عدالت نے مجیب کمار سدا شیوونی ( اس کیس کے بارے میں ریاست کی طرف سے پیش ہونے والے خصوصی سرکاری وکیل ) سے پوچھاکہ جب ایس پی ایل جی پی نے جج کو بتایا کہ یہ نئے داخلے کا معاملہ ہے تو جج نے چار ہفتوں کے بعد معاملہ ملتوی کردیا۔ حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اوشا بائی نے عدالت سے پی ڈی ایکٹ کے تحت حیدرآباد پولیس کی کارروائی کو منسوخ کرنے کے احکامات پاس کرنے کی بھی درخواست کی۔ گرفتاری کے بعد سے راجہ سنگھ کو چیرلاپلی سنٹرل جیل میں رکھا گیا ہے اور جیل کے احاطے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Prophet Row ٹی راجہ سنگھ کی گرفتاری کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل

آپکو بتا دیں کہ راجہ سنگھ گذشتہ دنوں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے شو کی مخالفت کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، جس کے بعد پولیس نے بی جے پی رہنما کو گرفتار کر لیا۔ وہیں دبیرپورہ پولیس اسٹیشن میں راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق راجہ سنگھ کے خلاف ساؤتھ، ایسٹ اور ویسٹ زون کے کئی تھانوں میں شکایتیں درج کرائی گئی تھیں۔ دبیر پور پولیس انسپکٹر جی کوٹیشور راؤس نے کہا کہ انہیں راجہ سنگھ کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بی جے پی ایم ایل اے نے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.