اس بارش کی وجہ سے شہریوں کو گرمی سے قدرے راحت ملی ہے۔ اسی دوران تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں بھی بارش ہوئی۔ آج صبح اچانک ہوئی اس بے موسم بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
ضلع کے مری پلی ، بنٹارم ، وقار آباد ٹاون میں بارش ہوئی اور ہوائیں بھی چلیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش سے تمل ناڈو کے درمیان شمالی۔ساحلی طوفانی گرداب کے نتیجہ میں یہ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس طوفانی گرداب کے نتیجہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش کاامکان ہے۔