ETV Bharat / bharat

Rain forecast in Himachal ہماچل پردیش میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی - ہماچل پردیش میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے آج سے ریاست کے بیشتر مقامات پر موسم تبدیل ہو رہا ہے۔ ریاست کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک، ژالہ باری اور مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 3:12 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش نے اگلے 24 گھنٹوں میں ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش یا برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے آج سے ریاست کے بیشتر مقامات پر موسم تبدیل ہو رہا ہے۔ ریاست کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک، ژالہ باری اور مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اونچی چوٹیوں میں برف باری ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

ریاست میں آج اور کچھ مقامات پر کل کے لیے ژالہ باری کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کے امکان کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ کے مطابق ریاست میں 28 مارچ تک موسم خراب رہے گا۔ریاست میں صبح سے ہی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیاحتی مقام ڈلہوزی میں ایک ملی میٹر اور کلپا (کنور) میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق منالی۔ لیہ نیشنل ہائی وے-3 درچہ تک اور درچہ سے شنکولا این ایچ تک مقامی گاڑیوں اور چار پہیہ گاڑیوں کے لیے صبح 9.00 بجے سے دوپہر 3.00 بجے تک کھلا رہے گا۔ پنگی کلیر اسٹیٹ ہائی وے-26 ہر قسم کی مقامی گاڑیوں کے لیے کھلا ہے، تاہم کازا این ایچ-505 گرامفو سے کازہ اور سمدو سے لوسر تک برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ ریاست میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے کم تھا کیونکہ شملہ میں 7.8 ڈگری سیلسیس، بھونتر میں 6.7، کلپا میں 1.4، دھرم شالہ میں 11.4، اونا میں 10.8، نہان میں 14 اور کیلونگ میں منفی 1.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہماچل میں موسم تبدیل، شملہ میں بونداباندی اور اونچائی والے مقامات پر برف باری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.