ETV Bharat / bharat

Rahul Slams BJP راہل نے کولار میں او بی سی کی توہین کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا - بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

راہل گاندھی نے کہا کہ 'بی جے پی الزام لگاتی ہے کہ میں نے اس ملک کے او بی سی کی توہین کی ہے… دراصل ذات پات کی مردم شماری اس وقت ہوئی تھی جب یو پی اے کی حکومت تھی، لیکن بی جے پی نے اقتدار میں آنے کے بعد اعداد و شمار کا ڈیٹا چھپا لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 16, 2023, 9:56 PM IST

کولار: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ذات کی مردم شماری کو عام کرنے کے لئے چیلنج کیا۔ راہل نے کہا، 'بی جے پی الزام لگاتی ہے کہ میں نے اس ملک کے او بی سی کی توہین کی ہے… دراصل ذات پات کی مردم شماری اس وقت ہوئی تھی جب متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی حکومت تھی، لیکن بی جے پی نے اقتدار میں آنے کے بعد اعداد و شمار کا ڈیٹا چھپا لیا۔ آج بی جے پی کی مرکزی حکومت میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل (ایس سی، ایس ٹی) اور او بی سی کی نمائندگی صرف سات فیصد ہے۔

یہاں 'جئے بھارت' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، 'اگر ذات پات کی مردم شماری کی رپورٹ سامنے آتی ہے تو یہ واضح ہو جائے گا کہ او بی سی کی توہین کون کر رہا ہے۔ میں بی جے پی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں اور پی ایم مودی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ رپورٹ کو عام کریں۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی نے اپنے ایم پی کا درجہ اس وقت کھو دیا جب گجرات کی ایک عدالت نے ان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں ان کے 'سب چوروں کا مودی سرنیم ہے' تبصرہ کرنے پر انہیں دو سال قید کی سزا سنائی۔ انہوں نے یہ تبصرہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کولار میں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Elections راہل گاندھی 17 اپریل کو بیدر کا دورہ کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.