ETV Bharat / bharat

Rahul Raises Inflation: راہل کا مہنگائی کے سلسلے میں حکومت پر طنز

author img

By

Published : Mar 26, 2022, 2:02 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہنگائی کے سلسلے میں سطروں کی نظم میں حکومت پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے لئے خوشحالی کا محل بنانے میں مصروف ہے اور عوام مہنگائی کی مار سے پریشان ہیں۔ Rahul satirizes government over inflation

راہل کا مہنگائی کے سلسلے میں حکومت پر طنز

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’راجہ کرے محل کی تیاری، پرجا بیچاری مہنگائی کی ماری۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کے کچھ ٹویٹ کا ذکر کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی ہیں اور پانچ دن میں ان کی شرح 3.20 روپے فی لیٹر بڑھی ہے جبکہ گھریلو سلینڈر کی قیمت 50 روپے تک مہینگی ہوگئی ہے۔ راہل گاندھی نے مہنگائی کے سلسلے میں سطروں کی نظم میں حکومت پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے لئے خوشحالی کا محل بنانے میں مصروف ہے اور عوام مہنگائی کی مار سے پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ قومی دارلحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت اب 98.61 روپے فی لیٹر ہوگی ہے، جو پہلے 97.81 روپے تھی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمتیں 89.07 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 89.87 روپے ہو گئی ہیں، دونوں ایندھن کی قیمتوں میں پھر 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ آئی او سی ایل Indian Oil Corporation Limited نے ہفتہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔جس کے مطابق ایک دفعہ پھر پٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں اضافہ ہواہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کو 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جو پانچ دنوں میں چوتھا اضافہ ہے، کیونکہ تیل کی فرموں نے خام مال کی قیمتوں میں اضافے کو صارفین تک پہنچایا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت اب 98.61 روپے فی لیٹر ہوگی جو پہلے 97.81 روپے تھی جبکہ ڈیزل کی قیمتیں 89.07 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 89.87 روپے ہو گئی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.