ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi's Remarks on Adityanath یوگی آدتیہ ناتھ پر راہل گاندھی کا تبصرہ ہندوتوا پر حملہ ہے، سوامی آنند سوروپ - سوامی آنند سوروپ کا راہل گاندھی پر تنقید

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس طرح کی زبان کا استعمال کرتے ہیں، اس لحاظ وہ مذہبی رہنما نہیں ہوسکتے۔ اس بیان کے خلاف سوامی آنند سوروپ نے راہل گاندھی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ Rahul Gandhi attack on Adityanath

یوگی آدتیہ ناتھ  پر راہل گاندھی کا تبصرہ ہندوتوا پر حملہ ہے، سوامی آنند سوروپ

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 8:09 AM IST

بلیا: شنکرا چاریہ پریشد کے سربراہ سوامی آنند سوروپ نے بدھ کے روز راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر ان کا حالیہ تبصرہ ہندوتوا پر حملہ ہے۔ پیر کو کانگریس رہنما راہل گاندھی نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی مذہب نفرت پھیلانے کی بات نہیں کرتا اور کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ جس طرح کی زبان کا استعمال کرتے ہیں، اس لحاظ سے وہ مذہبی رہنما نہیں ہو سکتے۔

دہلی میں حال ہی میں ختم ہونے والی بھارت جوڈو یاترا کے موقع پر سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ بات چیت کے دوران راہل گاندھی نے الزام لگایا تھا کہ یوگی آدتیہ ناتھ جس طرح کی زبان کا استعمال کر رہے ہیں اس سے وہ اپنے گورکھ ناتھ مٹھ کی تاریخ کی "توہین" کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں افسوس کے ساتھ یہ کہہ رہا ہوں کہ وہ (آدتیہ ناتھ) کوئی مذہبی رہنما نہیں ہے بلکہ وہ ایک عام ٹھگ ہیں۔

راہل گاندھی کے اسی ریمارک پر تنقید کرتے ہوئے سوامی آنند سوروپ نے کہا کہ ایک سدھ پیٹھ اور سدھ مہنت پر تبصرہ کرنا قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ بعد میں وزیر اعلیٰ ہیں، پہلے وہ ایک سدھ پیٹھ کے سَنت ہیں۔پریشد کے سربراہ نے کہا کہ ایک سَنت پر حملہ ہندوتوا پر حملہ ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Rahul on Modi Lok Sabha Speech پی ایم مودی نے میرے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا، راہل گاندھی

اتر پردیش حکومت سے راہل گاندھی کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس رہنما نے اپنے سیاسی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ایک یوگی کی توہین کی ہے۔ سوروپ نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی کے ریمارکس ان کی پارٹی اور ان کے لیے مہنگے ثابت ہوں گے۔یہ الزام لگاتے ہوئے کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنی پارٹی کے رہنما سوامی پرساد موریہ کو سرپرستی دے رہے ہیں، جنہوں نے حال ہی میں رام چریت مانس کے خلاف تبصرہ کیا تھا، سوروپ نے کہا کہ موریہ خود اسمبلی الیکشن ہار گئے ہیں اور وہ پارٹی کے جہاز کو نہیں چلا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب سوامی پرساد موریہ بدھ مت اختیار کر چکے ہیں تو اب وہ موریہ کیسے رہ سکتے ہیں؟ وہ خود کو پسماندہ طبقے کا لیڈر کیسے قرار دے سکتا ہے؟ پسماندہ طبقہ ہندوتوا کی روح ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.