دوسہ: راجستھان میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا آج گیارہویں دن دوسہ ضلع کے لالسوت کے گولیا گاؤں سے صبح چھ بجے شروع ہوئی۔ بھارت جوڑو یاترا کا آج 99 واں دن ہے اور کانگریس رہنماوں اور کارکنوں سمیت لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ یاترا کے راستے میں لوگوں نے گرمجوشی سے یاترا کا استقبال کیا اور لوگ سڑکوں پر، گھروں کے باہر، مکانوں کی چھتوں اور درختوں پر چڑھ گئے اور چاروں طرف لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔Bharat Jodo Yatra begins from Dosa
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، طبی وزیر پرسادی لال مینا، ایم ایل اے ہریش چودھری سمیت پارٹی کے کئی لیڈران یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ ہیں۔ یاترا کا دوپہر کا وقفہ لالسوٹ علاقے میں ایک جگہ پر ہوگا جہاں مسٹر راہل گاندھی کسانوں سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد یاترا کا آج کا دوسرا مرحلہ دوپہر 3.30 بجے شروع ہوگا اور قافلہ 6.30 بجے یاترا مولائی گاؤں پہنچے گا اور نانگل راجاوتن میں رات کا قیام ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں لوگوں کا ہجوم، راجستھان ماڈل کا کیا گیا ذکر
یواین آئی