گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں میدان میں آچکی ہیں اور انہوں نے انتخابی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے، ایسے میں کانگریس رہنما راہل گاندھی ایک بار پھر گجرات کا دورہ کرنے والے ہیں۔ راہل گاندھی 12 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ گجرات کے وسندا میں آدیواسی ستیہ گرہ سمیلن سے خطاب کریں گے اور گجرات میں انتخابی مہم کا بگل بجائیں گے۔ Rahul Gandhi visit Gujarat on June 12
واضح رہے کہ مئی کے شروع میں راہل گاندھی نے شمالی گجرات کے داہود کا دورہ کیا تھا اس دوران وہ قبائلی پروگرام میں شامل ہوئے تھے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے چار زونس میں کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے میں شوراشٹر کچھ کا کنونشن بھی جون کے مہینے میں ہونا ہے اور اس پروگرام کی تیار کی جاری ہے اور 12 جون کو راہل گاندھی ساوتھ زون کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:۔ Gujarat Elections 2022: گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس سرگرم
12 جون کو جنوبی گجرات کے وسندا میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں راہل گاندھی بھی موجود رہیں گے اور قبائلی ستیہ گرہ کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وہ ایک ماہ میں دوسری بار گجرات کا دورہ کریں گے۔ راہل گاندھی مشن 2022 کے لیے گجرات آئیں گے۔