ETV Bharat / bharat

راہل اور پرینکا گاندھی کا کہنا ہے حکومت طلبا کی مناسب مانگ پر توجہ دے

راہل گاندھی اور پرینکا واڈرا کا کہنا ہے کہ طلبا کی فطری پریشانی کو سمجھتے ہوئے حکومت کو نیٹ امتحان ملتوی کرنا چاہئے۔

راہل اور پرینکا گاندھی کا کہنا ہے حکومت طلبا کی مناسب مانگ پر توجہ دے
راہل اور پرینکا گاندھی کا کہنا ہے حکومت طلبا کی مناسب مانگ پر توجہ دے
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 7:31 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی اترپردیش کی انچارج جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ نیشنل ایلجبلیٹی انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) کو ملتوی کرنے کی طلبا کی مانگ مناسب ہے اور حکومت کو ان کی بات سننی چاہئے۔

راہل گاندھی اور پرینکا واڈرا نے کہا کہ بچوں کی ذہنی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس امتحان میں بیٹھنے والے طلبا کو منصفانہ موقع دینے کی ضرورت ہے۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہندستانی حکومت طلبا کی پریشانی پر آنکھیں موندے ہوئے ہے۔ نیٹ امتحان ملتوی کرئیے اور طلبا کو امتحان میں بیٹھنے کا منصفانہ موقع دیجئے۔

وہیں پرینکا واڈرا نے کہا کہ حکومت ایک کے بعد ایک پورے ملک میں طلبا کی مناسب مانگ کو بھی نہیں مان رہی ہے۔ جو بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو ان کی بات سننے اور ان کی مدد کرنے میں کیوں پریشانی ہے۔ کیا بچوں کی ذہنی صحت اور ان کی بہتری کی فکر نہیں کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں: راہل گاندھی کا حکومت سے این ای ای ٹی امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ

نیٹ امتحان 12 ستمبر کو ہونا ہے اور اسی دن سی بی آئی کا بھی ایک پیپر ہے۔ طلبا کی مانگ ہے کہ ان کی دقت کا خیال رکھتے ہوئے نیٹ امتحان کی تاریخ تبدیل کی جانی چاہئے۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں گیا لیکن عدالت نے کہا کہ اس بات کو امتحان لینے والی ایجنسی کے سامنے رکھا جانا چاہیے۔

راہل گاندھی اور پرینکا واڈرا کا کہنا ہے کہ طلبا کی فطری دقت کو سمجھتے ہوئے حکومت کو نیٹ امتحان ملتوی کرنا چاہئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.