ETV Bharat / bharat

حکومت کسانوں کیلئے جملے بازی بند کر کے 'قوانین' منسوخ کرے: راہل گاندھی - سیدھے سیدھے زرعی مخالف قوانین منسوخ کرو

راہل گاندھی نےحکومت اور کسانوں کے مابین دسویں دور کی بات چیت بے نتیجہ رہنے کے بعد ٹویٹ کیا کہ ’’روز نئے جملے اور ظلم بند کرو، سیدھے سیدھے زراعت مخالف قوانین کو منسوخ کرو‘‘۔

rahul gandhi
راہل گاندھی
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 9:34 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت اور کسانوں کے مابین دسویں دور کی بات چیت بے نتیجہ رہنے کے بعد سرکار پر حملہ کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ کسانوں کے تعلق سے ہر روز جملہ بازی کرنے کے بجائے فوری طور پر زرعی قوانین کو ختم کر دینا چاہئے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر تقریبا دو مہینوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور اس جدوجہد میں بہت سے کسانوں کی موت بھی ہو چکی ہے، لیکن حکومت ان کے مطالبے قبول کرنے کے بجائے بات چیت کے بہانے جملے گڑھ کر لا رہی ہے۔

tweet of rahul
راہل کا ٹویٹ

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’’روز نئے جملے اور ظلم بند کرو، سیدھے سیدھے زراعت مخالف قوانین منسوخ کرو‘‘۔

انہوں نے کسان تحریک سے متعلق ایک تصویر اور ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں کسان اور حکومت کے مابین بدھ کے روز ہونے والی بات چیت سے متعلق خبر ’آج بھی حکومت اور کسانوں کے مابین نہیں ہوا اتفاق، اب 22 تاریخ کو بات چیت ہوگی‘ دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.