ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی آج منی پور سے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ شروع کریں گے - Lok Sabha elections 2024

Bharat Jodo Nyay Yatra Today: آج کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے ہری جھنڈی دکھا کر بھارت جوڑو نیائے یاترا' کو منی پور کے تاریخی مقام کھونگجوم سے روانہ کریں گے شروع ہوگی۔ پہلے راہل گاندھی کی اس یاترا کو ہپتا کانگجی بنگ سے شروع کرنے کا منصوبہ تھا لیکن منی پور کی ریاستی حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 14, 2024, 10:18 AM IST

Updated : Jan 14, 2024, 10:28 AM IST

امپھال: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اتوار کو منی پور کے مشہور تاریخی مقام کھونگجوم سے شروع ہوگی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے تھوبل ضلع کے کھونگ جوم وار میموریل سے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ کھڑگے، مسٹر گاندھی اور کچھ دیگر ریاستی وزرائے اعلیٰ دن کے وقت امپھال ہوائی اڈے پر اتریں گے اور سیدھے پروگرام کے مقام کی طرف روانہ ہوں گے۔

منی پور حکومت نے ہپتا کانگجی بنگ سے یاترا شروع کرنے کی اس کی درخواست کی اجازت دینے سے انکار کردیا، جس کےبعد کانگریس کو یاترا کا مقام تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ تھوبل ضلع انتظامیہ نے حکم دیا ہے کہ یاترا میں شریک افراد کی تعداد 3000 تک محدود رہے گی۔ سبھی لیڈروں یاترا کے آغاز سے قبل کھونگ جوم میں جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یہ جنگی یادگار 1891 کی اینگلو منی پور جنگ کے ہیروز کی یاد میں قائم کی گئی ہے۔

  • NSUI के राष्ट्रीय अध्यक्ष श्री @varunchoudhary2 ने 'भारत जोड़ो न्याय यात्रा' के स्टीकर कैंपेन में हिस्सा लिया।

    देश के लोकतंत्र और संविधान को बचाने के लिए आप भी न्याय योद्धा बनकर इस यात्रा से जुड़ें।

    भारत जोड़ो न्याय यात्रा 🇮🇳
    न्याय का हक, मिलने तक pic.twitter.com/oVRgpGZS9k

    — Congress (@INCIndia) January 14, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: بھارت جوڑو نیائے یاترا کا لوگو لانچ، 14 جنوری سے یاترا شروع ہوگا

راہل گاندھی کی قیادت میں ''بھارت نیائے یاترا'' کا 14 جنوری سے آغاز

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کل یہاں یاترا کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یاترا ملک کو درپیش آمریت، پولرائزیشن اور معاشی عدم مساوات کو بڑھانے اور جمہوریت کو آمریت میں تبدیل کرنے کی پالیسیوں کے خلاف شروع کی جا رہی ہے۔نیائے یاترا شمال مشرقی پانچ ریاستوں میں 11 دنوں تک چلے گی اور مسٹر گاندھی یاترا کے دوران ہر روز ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

  • राज्यसभा सांसद श्री @DeependerSHooda ने 'भारत जोड़ो न्याय यात्रा' के स्टीकर कैंपेन में हिस्सा लिया।

    आप भी 'न्याय योद्धा' बनकर लोकतंत्र को बचाने की इस यात्रा से जुड़ें और अन्याय के खिलाफ जारी इस लड़ाई के संदेश को जनता तक पहुंचाए।

    भारत जोड़ो न्याय यात्रा 🇮🇳
    न्याय का हक, मिलने तक pic.twitter.com/yrPaKSo8X1

یو این آئی

Last Updated : Jan 14, 2024, 10:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.