ETV Bharat / bharat

زرعی قوانین کے خلاف پارلیمنٹ کے احاطے میں راہل گاندھی کا احتجاج

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے اراکین پارلیمان کے ساتھ گاندھی کے مجسمے کے سامنے تینوں زرعی قوانین کے خلاف دھرنا دیا۔

rahul gandhi staged a protest along with party mps in front of gandhi statue
زرعی قوانین کے خلاف راہل گاندھی کا احتجاج
author img

By

Published : Jul 22, 2021, 12:32 PM IST

Updated : Jul 22, 2021, 2:03 PM IST

پارلیمنٹ میں مانسون سیشن کا اجلاس جاری ہے۔ وہیں، قومی دارالحکومت دہلی کی سرحد پر کسانوں کا احتجاج کئی مہینوں سے جاری ہے۔ مانسون اجلاس کے پیش نظر اب کسان تنظیموں کے عہدیدار متحرک ہو گئے ہیں۔

بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے صرف 150 میٹر کے فاصلہ پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں پر اپنا ’کسان ستر’ چلائیں گے۔

زرعی قوانین کے خلاف راہل گاندھی کا احتجاج

دوسری طرف پارلیمنٹ کے مان سون اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے کانگریس اراکین پارلیمان نے گاندھی کے مجسمے کے سامنے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس احتجاج میں کانگریس کے سابق صدر رہل گاندھی بھی موجود رہے۔

آج سےکسان زرعی قوانین کے خلاف جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھ رہے ہیں۔ یہاں پر کسانوں کے ذریعے ایک پارلیمنٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک مان سون سیشن چلے گا تب تک کسان جنتر منتر پر ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مانسون اجلاس کے درمیان آج جنتر منتر پر کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

غورطلب ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تین زرعی قانون لائے گئے تھے، جس کا کئی کسان تنظیمیں مخالفت کر رہے ہیں۔

دہلی کی سرحدوں پر جاری کسانوں کی تحریک کے درمیان آج سے کسان جنتر منتر پر پہنچ رہے ہیں۔

وہیں کانگریس پارٹی مسلسل مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

تو وہیں اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں مسلسل اٹھایا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jul 22, 2021, 2:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.