ETV Bharat / bharat

'چین کے ساتھ بے معنی بات چیت سے قومی سلامتی کو خطرہ'

کانگریس نے چین سے متصل سرحد پر، امن سے متعلق چینی فوج کی وعدہ خلافی کی خبروں پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس نے بے معنی بات چیت ساتھ سرحد پر چین کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور قومی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے۔

rahul gandhi
rahul gandhi
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 6:29 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین کی دراندازی کے سلسلے میں فوجی سطح پر ہونے والی بات چیت کو بے معنی قرار دیتے ہوئے اسے وقت کا ضیاع بتایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قومی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

راہل گاندھی نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ ’’گوگرا ہاٹ اسپاٹ اسپرنگ اور ڈیپسانگ پلینس پر چینی فوج کے قبضہ سے بھارت کے اسٹریٹجک مفادات کے ساتھ ساتھ ڈی بی او ہوائی پٹی کو بھی براہ راست خطرہ لاحق ہے۔ حکومت کی بے مقصد بات چیت سے قومی سلامتی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔ ہم اس سے بہتر کام کرنے کے اہل ہیں۔''

کانگریس نے چین سے متصل سرحد پر، امن سے متعلق چینی فوج کی وعدہ خلافی کی خبروں پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس نے بے معنی بات چیت کے ساتھ سرحد پر چین کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور قومی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی فوج سرحد پر اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مختلف خطوں سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے۔ اس سلسلے میں چین کی فوج اور بھارتی فوج کے مابین 9 اپریل کو ہوئے آخری دور کے مذاکرات کے دوران، چینی فوج نے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل کئی چوکیوں سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.