ETV Bharat / bharat

کووڈ مینجمنٹ پرکانگریس نے وائٹ پیپر جاری کیا - کانگریس کا کووڈ پر وائٹ پیپر

راہل گاندھی نے حکومت کے کووڈ مینجمنٹ کے بارے میں وائٹ پیپر جاری کیا اور کہا کہ اس کا مقصد حکومت کی طرف انگلیاں اٹھانا نہیں ہے بلکہ ملک کو انفیکشن کی تیسری لہر کے لیے تیار کرنے میں مدد کرنا ہے۔

rahul gandhi
راہل گاندھی
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 2:48 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پریس کانفرنس کرکے مرکزی حکومت کو کورونا کی تیسری لہر کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

کووڈ پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کووڈ کے ذریعہ ملک کو ہونے والے درد کو پورا ملک جانتا ہے۔ ہم نے یہ وائٹ پیپر تفصیل سے تیار کیا ہے۔ اس کا مقصد حکومت کی نکتہ چینی کرنا نہیں ہے۔ بلکہ ہم ان غلطیوں کو جاری کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ان کی اصلاح کی جاسکے۔

راہل گاندھی کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ویکسینشن کا عمل کافی اچھا کیا گیا ہے (زیادہ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی تھی) لیکن اس سے کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات میں کمی نہیں آرہی ہے۔ حکومت کو یہ عمل صرف ایک دن کے لیے نہیں بلکہ ہر دن کرنا پڑے گا جب تک کہ ہم اپنی پوری آبادی کو ٹیکہ نہ لگا لے۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ تیسری لہر آئے گی لیکن حکومت تیسری لہر کے لیے تیار نہیں ہے۔ حکومت کو انفراسٹرکچر کو تیسری لہر کے لیے تیار رکھنا ہو گا۔کورونا کے دوران ہونے والی غلطیوں کو دور کرنا ہوگا۔ وہ تمام کام اور ضروریات جو دوسری لہر میں پوری نہیں ہوئی تھیں تیسری لہر میں قطعی طور پر انجام دیئے جائیں۔ چاہے یہ اسپتال کے بیڈ ، بنیادی ڈھانچے ، آکسیجن ، دوائیوں کی ضرورت ہو۔

کووڈ ۔19 پر اس وائٹ پیپر کا مقصد حکومت کی طرف انگلیاں اٹھانا نہیں ہے بلکہ ملک کو انفیکشن کی تیسری لہر کے لیے تیار کرنے میں مدد کرنا ہے۔ اس کا مقصد حکومت کی تنقید کرنا نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعہ ہم نے غلطی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ آنے والی وقت میں ان غلطیوں کی اصلاح کرنی ہوگی۔

پورا ملک جانتا ہے کہ دوسری لہر سے پہلے ہمارے سائنسدانوں اور ڈاکٹروں نے دوسری لہر کے بارے میں بات کی۔ اس وقت جو کام حکومت نے کرنا تھا ، وہ سب جو ہونا چاہئے تھا وہ نہیں کیا گیا اور دوسری لہر کا اثر پورے ملک کو برداشت کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:

Coronavirus Update: کورونا کیسز میں مسلسل کمی، 91 دن بعد 50 ہزار سے کم کیسز

کووڈ مفت ویکسینیشن: پہلے دن 84 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین دی گئی

Amarnath Yatra : کووڈ-19 کے پیش نظر سالانہ امرناتھ یاترا منسوخ

راہل گاندھی نے کہا یہ واضح ہے کہ کووڈ کی پہلی اور دوسری لہر کا انتظام تباہ کن تھا اور ہم نے اس کے پیچھے کی وجوہات کو واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں یہاں تک کہوں گا کہ کووڈ ۔19 کی تیسری لہر کے بعد لہریں آسکتی ہیں کیونکہ وائرس بدل رہا ہے۔

حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ 90 فیصد لوگوں کی جان بچائی جاسکتی تھی۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اس وقت آکسیجن کی کمی تھی۔ جبکہ ملک میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے۔ وزیر اعظم کے آنسوؤں نے جان نہیں بچائی لیکن آکسیجن دستیاب ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بی جے پی کی حکومت کو نشانہ بنایا تھا کہ کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے اہل خانہ کو ہر ایک کے لیے چار لاکھ روپے معاوضہ نہ دینا مرکز کی ناکامی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.