ETV Bharat / bharat

Modi Surname Case راہل گاندھی نے 'مودی کنیت' کیس میں 22 مئی کو ذاتی حاضری سے استثنیٰ طلب کیا - مودی کنیت کیس

جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں راہل گاندھی کی جانب سے 'مودی کنیت' معاملے میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں گاندھی نے عدالت میں ذاتی طور پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ہے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی
author img

By

Published : May 20, 2023, 10:03 AM IST

رانچی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں نچلی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں انہیں 22 مئی کو ان کے خلاف 'مودی سرنام' ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران ذاتی طور پر حاضر ہونے کو کہا تھا۔ گاندھی نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں اینے وکیل کے ذریعہ عرضی داخل کی ہے۔

3 مئی کو، رانچی کی ایک ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے سی آر پی سی کی دفعہ 305 سے متعلق گاندھی کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ اس عرضی میں یہ کہا گیا تھا کہ کیس کے سماعت کے دوران انہیں ذاتی طورپر حاضری سے مستثنی قرار د یا جائے۔ ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے گاندھی کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا تھا کہ کانگریس لیڈر نے ذاتی حاضری سے مستثنیٰ ہونے کی کوئی خاص وجہ یا کسی خاص حالات کا حوالہ نہیں دیا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اس لیے گاندھی کو سماعت کے دوران موجود ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi Defamation Case پٹنہ ہائی کورٹ میں مودی کنیت معاملے میں آج سماعت

پردیپ مودی نے 'مودی کنیت' پر گاندھی کے تبصرہ کے خلاف نچلی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ گاندھی نے مبینہ طور پر ای کاجلاس میں بتایا تھا کہ مودی کنیت والے تمام لوگ چور کیوں ہیں۔ گاندھی کو سورت کی نچلی عدالت نے دو سال قید کی سزا سنائی تھی اور اس کی سزا سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت بھی چلی گئی۔ گاندھی کے متنازع ریمارکس کے سلسلے میں جھارکھنڈ میں کل تین مقدمات چل رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.