حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو نہیں نکلے گی۔ آج اس یاترا کو معطل کردیا گیا ہے۔ اب یہ یاترا ہفتہ کو تلنگانہ کے ضلع میدک سے شروع ہوگا۔Bharat Jodo Yatra
بھارت جوڑو کے آفیشل ٹویٹر پر کہا گیاکہ "4 نومبر کو بھارت جوڑو یاترا کو ایک دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ہم 5 نومبر کو تلنگانہ کے میدک سے یہ یاترا نئے سرے سے شروع کریں گے۔'
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی کا میگا پیدل مارچ 23 اکتوبر کو ریاست میں داخل ہوا تھا اور 7 نومبر کو ریاست میں یاترا کا آخری مرحلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ 7 ستمبر کو راہل گاندھی نے تمل ناڈو کے کنیا کماری سے بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کیا تھا۔
بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ایل رام داس (89) جمعرات کو ویاناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ اس دورے میں شامل ہوئے تھے۔ یہ یاترا جو جمعرات کی صبح شہر کے مضافات میں واقع پٹانچیرو سے شروع ہوئی تھی، رات کو سنگاریڈی ضلع کے شیوم پیٹ پر رکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا جاری، راہل گاندھی نے کرکٹ کھیلی
یواین آئی