ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا ضلع سانبہ میں داخل، 24 جنوری کو یاترا رامبن پہنچے گی - بھارت جوڑو یاترا 24 جنوری کو رامبن پہنچے گی

جموں وکشمیر یوتھ کانگریس ورکنگ صدر فیروز خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ راہُل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا 24 جنوری کو ضلع رامبن پہنچے گی اور 30 ​​جنوری کو سرینگر میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی جس میں ملک کی 30 سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Jammu: Rahul Gandhi leads Bharat Jodo Yatra from Kathua to Samba

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 4:49 PM IST

Bharat Jodo Yatra

رامبن: بھارت جوڑو یاترا آج جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں داخل ہوگئی ہے، اس یاترا میں جموں و کشمیر کے مقامی سیاسی رہنماؤں کے علاوہ عام شہریوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ جموں وکشمیر یوتھ کانگریس ورکنگ صدر فیروز خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ راہُل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا 24 جنوری کو ضلع رامبن پہنچے گی اور 30 ​​جنوری کو سرینگر میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی جس میں ملک کی 30 سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 25 جنوری کو بھتی سے میتراہ اور جھولا پل سےقصبہ قدیم رامبن سے ہوتے ہوئے فارسٹ چیک پوسٹ تک پیدل چلے گے اس کے بعد وہ بانہال کے کھارپورہ سے بانہال لامبر گروانڈ میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یاترا کے پیش نظر ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Blasts in Jammu این آئی اے کی ٹیم دھماکے کی تحقیقات کے لیے جموں پہنچی

کانگریس یوتھ لیڈر نے کہا کہ وادی میں راہل گاندھی کی 'پد یاترا' کے بعد یہاں ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ملک بھر سے مختلف , 30 سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو خط لکھ کر سرینگر مدعو کیا ہے جبکہ جموں و کشمیر کے جن رہنماؤں نے دعوت نامہ قبول کیے ہیں اور یاترا میں شرکت کریں گے۔ ان میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی، ایم وائی تاریگامی (سی پی آئی-ایم) اور مظفر شاہ (اے این سی) شامل ہیں انہوں نے کہا راہُل گاندھی ساڑھے تین ہزار کلومیٹر پدیاترہ میں ضلع رامبن میں تین دن قیام کرے گے اور 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب بانہال میں قومی جھنڈا لہرائے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.