ETV Bharat / bharat

مہنگائی پر راہل گاندھی کا طنز - جی ڈی پی پر راہل گاندھی نے ٹویٹ کر

ملک میں بےروزگاری اور گرتی جی ڈی پی پر راہل گاندھی نے ٹویٹ کر مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔

rahul gandhi
rahul gandhi
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 1:41 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی زبوں حالی کے پیش نظر سمجھ میں نہیں آتا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی ہو رہی یا زوال ہو رہا ہے۔

مہنگائی پر راہل گاندھی کا طنز
مہنگائی پر راہل گاندھی کا طنز

راہل گاندھی نے بدھ کے روز کہا کہ مجموعی گھریلو پیداوار۔ جی ڈی پی تو پہلے سے زوال پذیر اور بے روزگاری اعلیٰ سطح پر تھی لیکن اب مہنگائی بھی آسمان چھونے لگی ہے۔ بینک مصیبت میں آ گئے ہیں اور عوام کا پیسہ بینکوں میں پھنس گیا ہے۔

انہوں نے سماجی صورتحال کے سلسلے میں بھی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ سماجی انصاف جس طرح سے کچلا جا رہا ہے اور اس سے جو حالات بن رہے ہیں، انھیں دیکھتے ہوئے عوام کا حوصلہ ٹوٹ رہا ہے۔ حکومت سے ان کا اعتماد اٹھ رہا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’ بینک مصیبت میں ہیں اور جی ڈی پی بھی۔ مہنگائی اتنی زیادہ کبھی نہیں تھی، نہ ہی بے روزگاری۔ عوام کا حوصلہ ٹوٹ رہا ہے اور سماجی انصاف ہر دن کچلا جا رہا ہے۔ ترقی یا زوال‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.