ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ میں سیاسی بحران پر تذبذب ختم، پشکر سنگھ دھامی ہوں گے وزیر اعلی - pushkar dhami uttrakhand new cm

تیرتھ سنگھ راوت نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تیرتھ سنگھ راوت کے استعفیٰ کے بعد سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کے درمیان بی جے پی نے پشکر دھامی کو نئے وزیر اعلی کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

pushkar-singh-dhami-becomes-the-new-chief-minister-of-uttarakhand
اتراکھنڈ میں سیاسی بحران پر تذبذ ختم، پشکر سنگھ دھامنی ہوں گے وزیر اعلی
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 3:48 PM IST

Updated : Jul 3, 2021, 5:05 PM IST

اتراکھنڈ میں سیاسی بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ سنہ 2017 اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے شاندار جیت حاصل کر کے 57 نشستوں کے ساتھ اقتدار پر آئی تھی لیکن ڈبل انجن والی حکومت میں بھی ریاست کی قیادت پر ہمیشہ ہی سیاسی بحران کا سامنا رہا ہے۔

پہلے ترویندر سنگھ راوت کو اپنی مدت کار سے قبل ہی وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا تھا اور اب اس کے بعد تیرتھ سنگھ راوت نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسی درمیان تیسرے وزیر اعلی کے لیے قیاس آرائیوں پر پارٹی نے تذبذب ختم کرتے ہوئے پشکر سنگھ دھامی کو نیا وزیر اعلی منتخب کرلیا ہے۔

پشکر دھامی کی سیاسی سفر پر ایک نظر

سنہ 1975 میں پی تھورا گڑھ کے ٹڈنی گاؤں میں پشکر دھامی پیدا ہوئے۔ زمانہ طالب علمی میں ہی اے بی وی پی سے جڑ گئے۔ سنہ 1990 سے 1999 تک ضلع سے لے کر ریاستی و قومی سطح پر اے بی وی پی کے مختلف عہدوں میں فائز رہے۔

لکھنؤ میں اے وی بی پی کے قومی کانفرنس کے کنوینر اور ڈائریکٹر بھی رہے۔ دوبار بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے ریاستی صدر بھی رہے۔ سنہ 2002 سے 2008 مسلسل چھ برس پورے ریاست میں پارٹی کے لیے سرگرمی سے کام کیا۔

Last Updated : Jul 3, 2021, 5:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.