چنڈی گڑھ: پنجاب پولیس نے دہلی بی جے پی رہنما تجِندر پال سنگھ بگا کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما تجِندر پال سنگھ بگا کو پنجاب پولیس نے آج دہلی سے گرفتار کر لیا ہے۔ چند روز قبل بھی پنجاب پولیس کی ایک ٹیم بگا کے گھر پہنچی تھی۔ بگا نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات شیئر کی تھی۔ پٹیالہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بگا پر قابل اعتراض بیان دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ Punjab Police picks up BJP spokesperson Tajinder Singh Bagga
بگا نے اپنے ٹویٹر پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو چیلنج کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے اس ٹویٹ میں لکھا، اروند کیجریوال اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ مجھے جھوٹے مقدمات سے خوفزدہ کر لو گے، تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے، آپ کے پاس جتنی بھی طاقت ہے، اتنا کیس درج کرادو ، پھر بھی آپ کا راز افشا کرتا رہوں گا۔ بگا کو کیجریوال کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر پٹیالہ میں بگا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس کے بعد بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے قومی سکریٹری نے کہا تھا کہ ایک نہیں بلکہ 100 ایف آئی آر درج کرائی جائیں۔ اگر کیجریوال کشمیری ہندوؤں کی نسل کشی کو جھوٹا کہتے ہیں تو ہم بھی ضرور بولیں گے۔ کشمیری ہندوؤں کے قتل عام پر کیجریوال ہنسیں گے تو ہم بولیں گے، پھر چاہے اسکا انجام کچھ بھی ہو۔
دہلی بی جے پی نے بگا کی گرفتاری کی مخالفت کی ہے۔ بی جے پی رہنا کپل مشرا نے کہاکہ تجِندر پال بگا کو پنجاب پولیس کے 50 اہلکار ان کے گھر سے گرفتار کر کے لے گئے۔ لیکن بگا ایسی باتوں سے نہیں ڈرتا۔ دوسری طرف دہلی کے اتم نگر سے عآپ کے ایم ایل اے نریش بالیان نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی رہنما تجِندر پال بگا کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال جی کو ’’جینے نہیں دینگے‘‘ کی دھمکی دی تھی۔