ETV Bharat / bharat

Three People Arreted پنجاب پولیس نے عسکری کارروائی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا - آئی ای ڈی دھماکہ خیز آلات کیس

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے دیگر دو افراد کی شناخت گاوں گاندی ونڈ کے رہنے والے سکھدیو سنگھ عرف شیرا اور ترن تارن کے نوشہرہ پنواں گاؤں کے رہنے والے ہرپریت سنگھ عرف ہیپی کے طور پر کی گئی ہے۔Three People Arreted

پنجاب پولیس نے عسکری کارروائی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 7:16 AM IST

چندی گڑھ: پنجاب پولیس نے جمعرات کو آئی ای ڈی دھماکہ خیز آلات کیس کے مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے عسکریت پسندی کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک دھماکہ خیز مواد، دو پستول، آٹھ کارتوس اور ایک موٹر سائیکل کے علاوہ ڈیڑھ کلو وزنی آر ڈی ایکس پر مشتمل ایک آئی ای ڈی بھی برآمد کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ہریانہ میں کروکشیتر کے شاہ آباد علاقے میں گزشتہ ماہ آئی ای ڈی نصب کرنے والا کلیدی مجرم بھی شامل ہے۔Punjab police busts terror module with arrest of three people

اس کی شناخت ترن تارن کے بھٹل سہج سنگھ گاؤں کے رہنے والے نچھتر سنگھ عرف موتی کے طور پر کی گئی ہے۔ ہریانہ پولیس نے اگست میں امبالا-دہلی قومی شاہراہ پر کروکشیتر ضلع کے شاہ آباد سے تقریباً 1.3 کلوگرام آر ڈی ایکس پر مشتمل ایک آئی ای ڈی برآمد کیا تھا۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے دیگر دو افراد کی شناخت گاوں گاندی ونڈ کے رہنے والے سکھدیو سنگھ عرف شیرا اور ترن تارن کے نوشہرہ پنواں گاؤں کے رہنے والے ہرپریت سنگھ عرف ہیپی کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Terror module busted in Punjab پنجاب پولیس کا مبینہ ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ

ڈی جی پی نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تینوں کینیڈا میں مقیم گینگسٹر لکھبیر سنگھ عرف لنڈا سے براہ راست رابطے میں تھے اور بڑے پیمانے پر بھتہ خوری اور اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور منشیات کی سرحد پار اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ وہ پاکستان میں مقیم گینگسٹر ہرویندر سنگھ رندا کا قریبی ساتھی بھی ہے۔ ترن تارن کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رنجیت سنگھ ڈھلون نے کہا کہ قابل اعتماد معلومات کے بعد پولیس نے تینوں کو گرفتار کیا اور دو پستول برآمد کیے۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں نچھتر سنگھ کے انکشاف پر پولیس نے ترن تارن کے رتوک گاؤں کے مضافات میں چھپایا گیا ایک آئی ای ڈی بھی برآمد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.